Bharat Express DD Free Dish

Drug Trafficking

یہ میٹنگیں مرکز کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے عزم کے درمیان بھی ہو رہی ہیں۔ نکسل سے پاک ہندوستان کا ہدف حاصل کرنے کے بعد مودی حکومت نے اب 31 دسمبر 2029 تک ملک کو منشیات سے پاک بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ امت شاہ نے قومی دارالحکومت میں واقع نیشنل پولیس میموریل میں پولیس یادگاری دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس ہدف کا اعلان کیا تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پنجاب میں منشیات کے بڑھتے کاروبار کو لے کر عام آدمی پارٹی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نشے کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو قتل کیا جا رہا ہے یا انہیں خودکشی کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ شاہ نے سوال کیا کہ جب بندرگاہوں پر بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی جا رہی ہیں تو پھر یہ پنجاب کے نوجوانوں تک کیسے پہنچ رہی ہیں؟

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ 20 اکتوبر کو مانسا، سنگرور اور گورداسپور جائیں گے۔ اس دوران وہ ان لوگوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے، جنہوں نے مبینہ طور پر چِٹّا کے کاروبار کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور حالیہ دنوں میں اپنی جان گنوا دی۔ امت شاہ نے کہا کہ ان خاندانوں کے درد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو نشہ سے پاک بنانے کا ہدف مقرر کیا، مدھیہ پردیش کے عوام سے 31 دسمبر 2029 تک ریاست کو منشیات سے پاک بنانے کا عزم کرنے کی اپیل-

جی-7 اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں رہنماؤں نے کہا کہ عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ میں تیزی سے اضافہ قومی سلامتی، اقتصادی خوشحالی اور جمہوری اداروں کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ’’ہم، جی-7 کے رہنما، منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اپنی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘‘ اس اعلامیے کی برازیل اور جنوبی کوریا نے بھی حمایت کی۔

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی اور مبینہ بین الاقوامی منشیات اسمگلر سلیم اسماعیل ڈولا کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ممبئی، سورت، انکلیشور اور راجکوٹ سمیت مختلف شہروں میں 20 سے زائد مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے ہیں۔