PM Modi on National Voters’ Day: وزیراعظم نریندر مودی نے ’مائی بھارت‘ کے رضاکاروں کو لکھا خط، پہلی بار ووٹر بننے والوں کے اندراج کو جشن بنانے کی اپیل
وزیر اعظم نے پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں کی شمولیت کو نہایت اہم لمحہ قرار دیا اور خاندانوں، رہائشی سوسائٹیوں، اسکولوں اور کالجوں سے اپیل کی کہ ووٹنگ کی عمر کو پہنچنے والے نوجوانوں کے لیے اسے ایک یادگار جشن بنایا جائے۔ انہوں نے انتخابات کو ’’جمہوریت کا تہوار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمالیہ سے لے کر جزائر تک عوام بھرپور جوش کے ساتھ اپنی آواز درج کراتے ہیں۔





