Amit Shah On Caste Census: سال 2026 کی مردم شماری ذات کے ساتھ کرانے کا فیصلہ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں خدشات کو کیا دور
لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر جاری بحث کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ 2026 کی مردم شماری ذات (کاسٹ) کی بنیاد پر بھی کرائی جائے گی۔
HM Amit Shah On Southern States Lok Sabha Seats Delimitation: جنوبی ریاستوں کی سیٹیں اوسط سے زیادہ بڑھیں گی…، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں حلقہ بندی کا پیش کیا مکمل حساب
لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے واضح کیا کہ کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور تمل ناڈو سمیت تمام جنوبی ریاستوں کی نشستوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے منصوبے کے مطابق نشستوں میں تقریباً 50 فیصد اضافہ کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں پارلیمنٹ میں مجموعی نمائندگی بڑھے گی اور تمام ریاستوں کو اس کا فائدہ ملے گا۔
Delimitation Bill introduced: خصوصی پارلیمانی اجلاس کا آغاز، لوک سبھا میں ڈیلمٹیشن بل پیش، ایوان میں ہنگامہ، اپوزیشن کا طریقۂ کار پر شدید اعتراض
حکومت کی جانب سے خواتین ریزرویشن اور نشستوں میں اضافے کے لیے تین اہم بل پیش کردیے گئے ہیں۔ ان بلوں کا مقصد 2023 میں منظور شدہ ’’ناری شکتی وندن ادھینیم‘‘ کو مکمل طور پر نافذ کرنا اور خواتین کو قانون ساز اداروں میں نمائندگی فراہم کرنا ہے۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی لوک سبھا میں حد بندی بل پیش کیے جانے پر زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا، جہاں اپوزیشن نے اس اقدام پر سخت اعتراضات ظاہر کیے۔
Delimitation Bill: ٹی ایم سی کا یکساں سول کوڈ کی مخالفت کا اعلان، ممتا بنرجی کا بی جے پی پر بڑا حملہ، کہا-’’انتخابات کے دوران لایا جا رہا ہے ڈی-لمیٹیشن بل‘‘
وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ صرف انتخابات کے دوران مغربی بنگال کا رخ کرتے ہیں، جبکہ قدرتی آفات یا سیلاب کے وقت نظر نہیں آتے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ ’’موسمی پرندے" کی طرح صرف ووٹ مانگنے آتے ہیں۔





