Delhi HC issues notice: دہلی ہائی کورٹ کا الکا لامبا کی ایف آئی آر منسوخ کرنے کی عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس
14 جنوری کو روز ایونیو کورٹ نے الکا لامبا کے خلاف باضابطہ طور پر الزامات طے کیے تھے۔ 2024 میں ان کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اشوانی پنوار نے ان پر الزامات عائد کیے تھے، تاہم الکا لامبا نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے باقاعدہ سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔
Protest against LG’s notification: دہلی کی تمام ضلع عدالتوں کے وکلا نے LG کے نوٹیفکیشن کے خلاف احتجاج شروع کر دیا، نوٹیفکیشن پولیس کو لامحدود اختیارات دے گا، انصاف کی غیر جانبداری پر خطرہ
نوٹیفکیشن کے بعد چھٹے دن بھی ضلع عدالتوں میں وکلا کی ہڑتال جاری رہی۔ راؤز ایونیو کورٹ میں کام مکمل طور پر بند ہے اور کورٹ میں آنے والے عام شہری اپنی تاریخوں کے انتظار میں پریشان کھڑے ہیں۔ وکلا مختلف پروٹیسٹ مارچ اور دھرنوں کے ذریعے نوٹیفکیشن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔




