Bharat Express DD Free Dish

Delhi Government School

اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ 27 اگست کو اسکول میں کتاب نہ لانے پر بچی کو مبینہ طور پر شدید دھوپ میں کھڑا کیا گیا، جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ علاج کے دوران بچی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ اس واقعے نے نہ صرف اہل خانہ بلکہ پورے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

قومی راجدھانی دہلی کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ اب دیگر لازمی مضامین کے ساتھ ساتھ تیسری زبان کے طور پر اردو زبان کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ محکمہ تعلیم دہلی کی جانب سے طلبہ کو مختلف زبانیں سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جن میں اردو بھی شامل ہے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کی لسانی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں مختلف ثقافتوں سے جوڑنا ہے۔

اے سی بی نے دہلی کے سابق وزراء منیش سسودیا اور ستیندر جین کے خلاف 2000 کروڑ روپے کے کلاس روم گھوٹالے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ معاملہ 12,748 کمروں کی تعمیرات سے متعلق ہے

دہلی کی کابینہ نے دہلی اسکول فیس ایکٹ کو منظوری دے دی ہے، جس سے اب دہلی میں اسکولوں کی فیس میں بے تحاشہ اضافے پر لگے گی روک

واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے قبل ازیں اسی طرح کی ایک درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا تھا جس میں دہلی حکومت کو روہنگیا پناہ گزینوں کے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی گئی تھی۔

آلودگی کی وجہ سے دہلی میں 9 نومبر سے 18 نومبر تک اسکول بند رہے تھے۔ اسے موسم سرما کی تعطیلات کے لیے ایڈجسٹ کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔ مجموعی طور پر اب دہلی کے تمام اسکول یکم جنوری سے 6 جنوری تک بند رہیں گے۔

یہ ایک شاندار عمارت ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کی شاندار عمارت کو ڈیزائن کرنے والے آرکیٹیکٹ نے اس اسکول کو بھی ڈیزائن کیا۔