Bharat Express DD Free Dish

Delhi Event

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC) میں منعقدہ ’ہندی میری جان‘ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو صحافت میں غیر معمولی قیادت کے لیے ’امیز ایوارڈ 2026‘ سے نوازا گیا۔

’’سُرسنگم‘‘ کے تیسرے اور آخری دن کا آغاز شاندار مشاعرے سے ہوا، جس میں ملک کے ممتاز اور سینئر شعرا نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر اردو اکادمی، دہلی کے سکریٹری لیکھ راج نے مہمان فنکاروں کا استقبال کرتے ہوئے سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ ’’سُر سنگم‘‘ کے تیسرے دن کے تمام پروگراموں کی نظامت کے فرائض اطہر سعید نے بخوبی انجام دیے۔

مرکزی وزیر اقلیتی امور کرن رجیجو خصوصی مہمان، دہلی حکومت کے وزیر آشیش سود اور بی جے پی لیڈر نشی کانت دوبے کی شرکت، صحافیوں، افسروں اور سماجی رہنماؤں کی کثیر تعداد نے تقریب کی رونق بڑھائی۔

تقریبات کے اختتام پر ججوں اور معزز مہمانوں نے کہا کہ اردو اکادمی دہلی مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ نئی نسل کو اردو زبان و ادب سے جوڑے رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔