Bharat Express DD Free Dish

Delhi AIIMS

میڈیکل شعبے میں نوکری کی تلاش کرنے والے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین موقع سامنے آیا ہے۔ ملک کے معتبر ترین میڈیکل اداروں میں شمار ہونے والے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی نے فیلڈ اسٹاف کے ایک عہدے پر بھرتی کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ایمس کے مطابق اس جدید نظام کے ذریعے کم سے کم چیرا لگا کر انتہائی باریک اور درست سرجریز ممکن ہوئی ہیں، جس سے عوامی صحت کے شعبے میں ایک نئی مثال قائم ہوئی ہے۔روبوٹک سرجری ٹیکنالوجی کو ایمس میں مختلف پیچیدہ آپریشنز کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق  اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 73 سالہ نائب صدر کو اتوار (9 مارچ 2025) کی صبح سویرے ایمس کے کارڈیک ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔

تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک سی پی ایم کے اعلیٰ فیصلہ ساز ادارے پولیٹ بیورو کے رکن یچوری 2005 سے 2017 تک مغربی بنگال سے دو بار راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر، انہوں نے پارلیمنٹ میں مباحثوں اور جمہوری روایات کو تقویت بخشنے کا کام کیا۔

آپ کو بتا دیں کہ سواتی مالی وال نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پرسنل اسسٹنٹ ویبھو کمار پر ان کے ساتھ مارپیٹ کا الزام لگایا ہے۔ ان کے مطابق دہلی کے وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پر ان پر حملہ کیا گیا۔

پولیس کو متوفی طالب علم کے کمرے سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے۔ اس نوٹ میں طالبہ نے لکھا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے ڈپریشن میں تھی اور اسی وجہ سے اب خودکشی کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی طالبہ کی عمر 21 سال تھی اور وہ بہار کے شیخ پورہ کی رہائشی تھی۔

اس کی علامات میں پیٹ میں درد، پیٹ کی خرابی، اسہال، قے اور دیگر کئی مسائل شامل ہیں۔ دراصل، یہ نورو وائرس، انٹرو وائرس اور روٹا وائرس کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق کسی بھی صحت مند شخص کے لیے اے کیو آئی 50 سے کم ہونا چاہیے لیکن ان دنوں اے کیو آئی 400 سے زائد ہو گیا ہے جو پھیپھڑوں سے متعلق امراض میں مبتلا افراد کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ ی

ڈاکٹر بندیشور پاٹھک اصل میں بہار کے ویشالی ضلع کے رام پور بگھیل گاؤں کے رہنے والے تھے۔ بتا دیں کہ سال 1991 میں انہیں پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔ ڈاکٹر پاٹھک کے قائم کردہ ٹوائلٹ میوزیم کو ٹائم میگزین نے دنیا کے 10 منفرد عجائب گھروں میں شمار کیا تھا۔

دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (دہلی ایمس) میں آگ لگتے ہی افراتفری مچ گئی۔ ذرائع کے مطابق آگ ایمس کے اینڈوسکوپی ڈیپارٹمنٹ میں لگی۔