PM Modi hails Uttarakhand: سیاحت، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت، اتراکھنڈ روحانی و سیاحتی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے: وزیراعظم مودی
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 25 سال میں اترکھنڈ نے خوشبودار پودوں، آیورویدک ادویات، یوگا مراکز اور نیچروپیتھی مراکز میں شاندار پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ہر اسمبلی حلقے میں یوگ، آیوروید اور نیچروپیتھی کا مکمل پیکج تیار کیا جائے، جس سے عالمی سطح کے سیاح بڑی تعداد میں متوجہ ہوں گے۔





