Akhilesh offers conditional resignation:اکھلیش یادو نے لوک سبھا میں استعفیٰ دینے کی کردی مشروط پیشکش،کہا-کمبھ سے لوگ لاشیں لے کر جارہے ہیں
اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر حکومت میرے بیان کو جھوٹا قرار دے کر کہے کہ 100 کروڑ لوگوں کے انتظامات کی کوئی بات نہیں ہوئی تو میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ لوگ مہا کمبھ میں نیکی(پُنیہ) کمانے آئے تھے لیکن لاشیں لے کر جارہے ہیں۔
Mahakumbh Stampede: یوگی حکومت پر سوال اٹھانے والے شنکراچاریہ ایوی مکتیشورآنند کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، کہا-مار دو،کون ڈرتا ہے
شنکراچاریہ نے کہا، 'اگر کوئی حقیقت پسندانہ بات ہے تو وہ آکر مجھے بتا سکتے ہیں۔ ہم اسے قبول کریں گے لیکن اگر آپ اسے دبانے کی کوشش کریں گے تو یہ غلط ہے۔ اگر آپ کہیں کہ لاشیں افواہ ہیں تو آپ کو کھیتوں میں لاشوں کے دفن ہونے اور مردہ خانے میں سڑنے کے بارے میں سننا چاہیے۔
JIH Expresses Condolences Over Maha Kumbh Stampede: مہا کمبھ میں بھگدڑ کے المناک سانحے پر جماعت اسلامی ہند نے دکھ اور تعزیت کا کیا اظہار،حکومت سے کی یہ خاص اپیل
مرکز ی حکومت اور اتر پردیش حکومت کو ذمہ داری لینا چاہیے اور اپنے انتظامات میں موجود خامیوں کو فوری طور پر دور کرنا چاہیے۔ عام عقیدت مندوں کی زندگی وی آئی پیز اور خصوصی مہمانوں کی طرح دیکھ بھال اور تحفظ کی مستحق ہے۔
Gautam Adani expresses condolences :گوتم اڈانی کا مہا کمبھ حادثے پر اظہار افسوس،کہا- متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار
آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں گوتم اڈانی سنگم شہر پریاگ راج میں 'مہاکمبھ 2025' کے عظیم الشان پروگرام میں پہنچے تھے۔ اس دوران گوتم اڈانی نے مہا کمبھ میلے میں اسکون مندر کے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس دوران ان کی اہلیہ پریتی اڈانی بھی موجود تھیں۔
Death In Mahakumbh 2025: مہا کمبھ میں سردی سے لیڈر اور سنت سمیت 3 افراد کی موت، 3 ہزار سے زائد لوگ بیمار
مہا کمبھ 2025 پیر (13 جنوری 2025) کو اتر پردیش کے پریاگ راج میں شروع ہوا۔ اس میں کروڑوں لوگ بڑے جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں، وہیں مہا کمبھ پر شدید سردی کی تباہ کاریاں بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔





