Bharat Express

D Gukesh

پیرس اولمپک میں ملک کو دو برانز میڈل جتانے والیں شوٹرمنو بھاکر کو کھیل رتن ایوارڈ دیا جائے گا۔ ان کے ساتھ ساتھ ورلڈ چمپئن چیس پلیئر ڈی گوکیش، پروین کماراورہرمن پریت سنگھ کو بھی کھیل رتن سے سرفراز کیا جائے گا۔

ڈوماراجو گکیش دسمبر میں سنگاپور میں منعقدہ عالمی شطرنج چیمپئن شپ میں چین کے ڈنگ لیرین کو شکست دے کر محض 18 سال کی عمر میں شطرنج کے چیمپئن بن گئے ہیں۔ گکیش 7 سال کی عمر سے شطرنج کھیل رہے ہیں۔ پی ایم مودی سمیت کئی لوگوں نے گکیش کو ان کی جیت پر مبارکباد دی تھی۔

تین ہفتوں میں 13 گیمز تک جدوجہد کرنے کے بعد، ڈنگ ریپڈ اور بلٹز ٹائی بریکرز کا انتظار کر رہے تھے، کیونکہ انہوں نے نوجوان ہندوستانی چیلنجر کے جارحانہ حربوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا تھا اور کھیل کو ڈرا کی طرف لے گئے تھے۔