‘Digital Arrest’ Scam:سائبر فراڈ اور ڈیجیٹل گرفتاری سے متعلق درخواست مسترد، سپریم کورٹ نے حکومت کو کارروائی کا دیا مشورہ
سپریم کورٹ نے سائبر کرائم اور ڈیجیٹل گرفتاری پر ماہر کمیٹی بنانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کو میمورنڈم پیش کرے۔ سی جے آئی کے نام پر ٹھگوں کے ذریعہ 7 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی جیسے معاملات نے سائبر سیکورٹی پر سنگین سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔