Kriti Kharbanda’s digital alert: ’’کسی بھی مشتبہ واٹس ایپ نمبر پر بھروسہ نہ کریں، ہوشیار رہیں…‘‘، اداکارہ کریتی کھربندا کا ڈیجیٹل الرٹ
اداکارہ کی یہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سیلیبریٹیز اور دیگر معروف شخصیات کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی اور فرضی شناخت کے معاملات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ اکثر ایسے فرضی اکاؤنٹس کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرنا، ذاتی معلومات حاصل کرنا یا پیسوں کی ٹھگی کرنا ہوتا ہے۔
WhatsApp Cyber Fraud: سائبر سکیورٹی پر حکومت سخت، واٹس ایپ سے بلیک لسٹڈ نمبروں کا ڈیٹا طلب
ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ اور آن لائن دھوکہ دہی کے معاملات کے پیش نظر حکومت نے ڈیجیٹل سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کی تیاری کر لی ہے۔ اسی سلسلے میں حکومت ہند نے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ سے ان نمبروں کا ڈیٹا مانگا ہے جنہیں اسکیم، فراڈ اور مشتبہ سرگرمیوں کے باعث بلیک لسٹ یا بین کیا گیا ہے۔
Maharashtra Population Scam: مہاراشٹر کے ایک گاؤں کا حیران کن انکشاف، 1500 کی آبادی میں تین ماہ میں 27 ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش کا اندراج، کیا ہے یوپی-بہار کنکشن؟
مہاراشٹر کے ضلع یوت مال سے ایک ایسا چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جس نے انتظامیہ سے لے کر سیاسی حلقوں تک سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ یہاں محض 1500 کی آبادی والے ایک چھوٹے سے گاؤں شیندور سنی میں صرف تین مہینوں کے دوران 27 ہزار 397 بچوں کی پیدائش کا اندراج کر دیا گیا۔
Haryana suffers losses of over 850 crore from cyber fraud: سائبر فراڈ سے ہریانہ کو 850 کروڑ سے زیادہ کا ہوا نقصان، شہریوں کو ہر ماہ 40 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان
ہریانہ پولیس نے مالی سال 2024-2025 میں سائبر فراڈ کے معاملات سے 100 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے۔ پورے ملک میں اسی مدت میں 22,800 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان رپورٹ ہوا، جو گزشتہ سال کے مقابلے تقریباً 40 فیصد زائد ہے۔
India’s biggest digital arrest fraud: بھارت کا سب سے بڑا ڈیجیٹل اریسٹ فراڈ، خاتون سے سی بی آئی بن کر 32 کروڑ ٹرانسفر کروا لیے
یہ گرفتاری چھ ماہ سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رہی۔ اس دوران سی بی آئی افسر بن کر جعلی لوگوں نے اسے مسلسل ویڈیو نگرانی میں رکھا اور بینک ٹرانسفر کے ذریعے 187 بار اس سے رقم نکلوالی۔
ED Action on Cyber Fraud: ای ڈی کی بڑی کارروائی، دہلی، گروگرام سمیت 11 مقامات پر چھاپے، 260 کروڑ کے سائبر فراڈ کا انکشاف
یہی نہیں کچھ ملزمین خود کو مائیکروسافٹ یا ایمازون جیسی بڑی کمپنیوں کی ٹیکنیکل سپورٹ ٹیم کا رکن ظاہر کرکے لوگوں کو دھوکہ دیتے تھے۔ اس گینگ نے ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرتے ہوئے سائبر فراڈ کو عالمی سطح پر انجام دیا۔
Uttar Pradesh: سہارنپور میں سائبر فراڈ کا نشانہ بننے والی خاتون نے کی خودکشی، لاش کو قبر سے نکالے گی پولیس
اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے چلکانہ علاقے میں سائبر فراڈ کا شکار ایک خاتون نے زہر کھا کر خودکشی کر لی۔ متوفی خاتون کے سسرال والوں نے پولیس کو بتائے بغیر لاش کو سپرد خاک کر دیا۔
Cybercrime portal: نیشنل سائبر کرائم پورٹل نے بچائے 3,431 کروڑ روپے، تقریباً 10 لاکھ شکایات کا کیا ازالہ
پورٹل cybercrime.gov.in مالیاتی دھوکہ دہی کی فوری اطلاع دینے اور دھوکہ بازوں کے ذریعہ فنڈز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کا مقصد شہریوں کو سائبر جرائم سے بچانا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی میں مدد کرنا ہے۔
Beware of digital arrest scam: ڈیجیٹل گرفتاری کے خلاف ایکشن میں سرکار،وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطحی کمیٹی دی تشکیل،جانئے کیسے ہوتی ہے ڈیجیٹل گرفتاری
وزارت داخلہ کے تحت انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر نے جنوری سے اپریل 2024 تک ڈیجیٹل گرفتاری کے کیسز کا مطالعہ کیا تو پتہ چلا کہ اس طرح سے دھوکہ دہی کے زیادہ تر واقعات جنوبی ایشیائی ممالک کمبوڈیا، لاؤس اور میانمار سےانجام دئے گئے ہیں۔ کل جرائم کا 46 فیصد ان تین ممالک سے آپریٹ کیا گیا ہے۔
Scammer asked for money by posing as CJI: ہیلو! میں چیف جسٹس بول رہا ہوں،جلدی سے 500 روپئے بھیج دو، ٹیکسی لے کر سپریم کورٹ جانا ہے
رپورٹ کے مطابق ایک ایکس یوزر نے بتایا کہ انہیں ایک میسج موصول ہوا۔ اس پیغام میں لکھا تھا کہ ہیلو! میں سی جی آئی ہوں اور ہماری کالجیم کی فوری میٹنگ ہے اور میں کناٹ پلیس میں پھنس گیا ہوں۔ کیا آپ مجھے ٹیکسی کے لیے 500 روپے بھیج سکتے ہیں؟ میں عدالت پہنچتے ہی یہ رقم آپ کو واپس کر دوں گا۔





