Bharat Express DD Free Dish

Cyber bullying

ملک بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائم کو دیکھتے ہوئے آر۔ ڈی۔ نیشنل کالج میں ایک خصوصی سائبر سکیورٹی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن کا بنیادی مقصد طلبہ کو ڈیجیٹل دنیا کے خطرات سے آگاہ کرنا اور انہیں محفوظ آن لائن رویے کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔

وزارت داخلہ کے تحت انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر نے جنوری سے اپریل 2024 تک ڈیجیٹل گرفتاری کے کیسز کا مطالعہ کیا تو پتہ چلا کہ اس طرح سے دھوکہ دہی کے زیادہ تر واقعات جنوبی ایشیائی ممالک  کمبوڈیا، لاؤس اور میانمار سےانجام دئے گئے ہیں۔ کل جرائم کا 46 فیصد ان تین ممالک سے آپریٹ کیا گیا ہے۔

اس میں دھوکہ باز آپ کے نمبر پر کال کرتے ہیں اور آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ آپ کی ٹیلی کام فراہم کرنے والی کمپنی سے بات کر رہے ہیں اور ہم نے دیکھا ہے کہ آپ کے نمبر پر نیٹ ورک کا مسئلہ ہے۔ پھر آپ کو پھنسانے کے لیے وہ آپ کو بتاتے ہیں کہ نیٹ ورک کا مسئلہ حل کرنے کے لیے آپ کو *401# ڈائل کرنا پڑے گا۔

ہائی کورٹ نے حال ہی میں ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) کو حکم دیا ہے کہ وہ ایسی ٹویٹس کو ہٹا دے جس میں ایک خاتون کی ذاتی اور پیشہ ورانہ تفصیلات سامنے آئیں۔