Jaanata Raja Event in Ghaziabad:اکتوبر22سے28تک کے لیے ہوجائیں تیار:’نوجوانوں کوتاریخ سے جوڑنے کی پہل‘،غازی آبادمیں سجے گا’جانتاراجا‘کا اسٹیج
دہلی کے اشوک ہوٹل میں ’جانتا راجا‘ عظیم الشان ڈرامے کی پیشگی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اکتوبر میں غازی آباد میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی عظیم الشان ڈرامے ’جانتا راجا‘ پیش کیا جائے گا۔
Vagadhara Samman Samarooh 2026: واگدھارا سمان سماروہ 2026 کا انعقاد، ممبئی میں 4 جولائی کو ملک کی ممتاز ادبی، سماجی اور صحافتی شخصیات کا ہوگا اجتماع
اس تقریب میں تلنگانہ کے گورنر شیو پرتاپ شکلا بطور مہمان خصوصی جبکہ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین و ایڈیٹر ان چیف اُپیندر رائے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔
Sur Sangam concludes: اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام شاندار سہ روزہ ادبی و ثقافتی پروگرام ’’سُرسنگم‘‘ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
’’سُرسنگم‘‘ کے تیسرے اور آخری دن کا آغاز شاندار مشاعرے سے ہوا، جس میں ملک کے ممتاز اور سینئر شعرا نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر اردو اکادمی، دہلی کے سکریٹری لیکھ راج نے مہمان فنکاروں کا استقبال کرتے ہوئے سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ ’’سُر سنگم‘‘ کے تیسرے دن کے تمام پروگراموں کی نظامت کے فرائض اطہر سعید نے بخوبی انجام دیے۔
Jamia Millia Islamia Foundation Day: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یوم تاسیس کا شاندار آغاز، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں کی شرکت، چھ روزہ ’تعلیمی میلے‘ کا باوقار آغاز
اردو زبان کو دنیا کی سب سے خوب صورت اور شیریں زبان قرار دیتے ہوئے وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اس اہم موقع پر جامعہ آنے اور اس کی تہذیبی ثروت مندی کا قریب سے مشاہدہ کرنے نیز جامعہ ترانہ میں اس کی عظمت کا احساس جس نہج پر جاگزیں تھا وہ اردو زبان کی خوب صورتی کے وسیلے سے ہوا تھا جس سے ان کے دل میں یونیورسٹی کے لیے جذبہ احترام میں مزید اضافہ ہواہے۔
Cultural programmes of deendayal vidyalaya: دین دیال ودیالیہ کے ثقافتی پروگراموں میں ترقی یافتہ ہندوستان کا شاندار مظاہرہ، وزیر اعلیٰ یوگی کے مشیر اوینیش کمار اوستھی مہمانِ خصوصی کے طور پر رہے موجود
پنڈت دین دیال اوپادھیائے سناتن دھرم ودیالیہ میں شاندار ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا، جن میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن 2047 کو مختلف رقص اور ڈراموں کے ذریعے پیش کیا گیا۔
Pt Deen Dayal Upadhyaya Sanatan Dharma Vidyalaya: پنڈت دین دیال اُپادھیائے سناتن دھرم ودیالیہ کی’ویژن 2047: وکست بھارت‘ کے عنوان سے 55ویں سالانہ تقریب
11 اکتوبر کو مادھو اسمرتی گراؤنڈ، کانپور میں ثقافتی و تعلیمی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ تقریب کا موضوع ’ویژن 2047: وِکست بھارت‘ رکھا گیا ہے جو وزیراعظم نریندر مودی کا دیرینہ خواب ہے۔
ہندی نہ بولنے والے اپنی پستی کا احساس کریں، جشنِ ادب کے کلچرل کارواں میں معروف ادیب پروفیسراشوک چکردھرنے ہندی کو کمتر سمجھنے والوں کو دکھایا آئینہ
دوسرے سیشن "ہندی ہیں ہم" میں ہندی ادیب اوم نِشچل اورپروفیسراشوک چکردھرکے درمیان گفتگوہوئی۔ اس میں ڈاکٹراوم نِشچل نے راج بھاشا ہندی کے سفراوراس کی موجودہ سمت وحالت پرروشنی ڈالی۔
Masroor Jahan’s stories: ’’مسرور جہاں کے افسانے محض بیانیہ نہیں بلکہ سماجی حقیقت کا ایک آئینہ ہیں‘‘ مسرور جہاں کے افسانوں کی قرأت پر مشتمل محفل کا انعقاد
معروف ادیبہ اور نقاد رخشندہ روحی مہدی نے مسرور جہاں کے افسانوی اسلوب اور ان کی تخلیقی انفرادیت پر گفتگو کی۔ ان کے مطابق مسرور جہاں کے افسانوں میں عورت کے جذبات، اس کی محرومیاں اور اس کے خواب نہایت سچائی کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں۔ مسرور جہاں کی تحریروں میں زبان کی شستگی، پلاٹ کی مضبوطی اور کرداروں کی نفسیاتی گہرائی ایک ساتھ جلوہ گر ہوتی ہے۔





