Bharat Express DD Free Dish

Cultural Event

تقریباً 90 منٹ تک جاری رہنے والے اس ڈرامے میں بنکم چندر چٹوپادھیائے کے 1882 میں شائع ہونے والے ناول ’آنند مٹھ‘ کو عصری انداز میں پیش کیا گیا۔ اس ناول میں مشہور قومی نغمہ ’وندے ماترم‘ بھی شامل ہے۔ یہ پروگرام ایکتا نگر میں منعقد ہونے والی دو روزہ ’راشٹریہ ایکتا دیوس‘ تقریبات کا حصہ تھا۔

دیویہ پریم سیوا مشن کے زیر اہتمام سات روزہ ثقافتی پروگرام اختتام پذیر۔ تاریخی ڈرامے میں 250 فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے تاریخ کے اہم واقعات کو اسٹیج پر زندہ کردیا۔ بھارت ایکسپریس اس سات روزہ ثقافتی و تاریخی پروگرام کا آفیشل میڈیا پارٹنر رہا۔

بی جے پی کے اہم لیڈروں نے ’جانتا راجا‘ کے چھٹے دن منعقدہ پروگرام میں شرکت کرکے سامعین میں جوش و جذبہ پیدا کیا۔ یہ تھیٹر پیش کش دیویہ پریم سیوا مشن کی خدمات سے متعلق سرگرمیوں کے سلسلے میں منعقد کی جا رہی ہے۔

غازی آباد کے سن سٹی میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی عظیم تاریخی ڈرامے ’جانتا راجا‘ کے پانچویں دن میرٹھ اور مراد آباد ڈویژن سے ریکارڈ تعداد میں لوگ پہنچے۔ منتظمین کی کمیٹی نے 28 اکتوبر کو آخری دن تمام لوگوں کے لیے بغیر ٹکٹ مفت اسٹیج شو اور کھانے کے پرساد کا اعلان کیا ہے۔

غازی آباد کے سن سٹی میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی عظیم ڈرامہ ’جانتا راجا‘ کے چوتھے دن تلنگانہ کے گورنر شیو پرتاپ شکلا اور پتنجلی آیوروید کے سربراہ آچاریہ بال کرشن پہنچے۔ ’بھارت ایکسپریس‘ اس عظیم الشان تقریب کا آفیشل میڈیا پارٹنر ہے۔

چھترپتی شیواجی مہاراج اور ان کے سپہ سالار تاناجی مالوسرے کی بہادری اور قربانی کے مناظر نے سامعین کو مسحور کیا۔ سوامی چدانند سرسوتی نے کہا کہ مضبوط قوم کی تعمیر کے لیے تلوار کی طاقت کے ساتھ اعلیٰ نظریات بھی ضروری ہیں۔

دیویہ پریم سیوا مشن کے زیر اہتمام 22 سے 28 اکتوبر 2026 تک غازی آباد کے سن سٹی میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی دنیا کے سب سے بڑے تاریخی ڈرامے ’جانتا راجہ‘ کی براہ راست پیش کش ہوگی۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ افتتاح کریں گے۔

تقریب میں دہلی بی جے پی کے سینئر رہنما ہرش ملہوترا، دہلی بی جے پی کے تنظیمی جنرل سکریٹری پون رانا، سابق میئر پرویش واہی، اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرپرسن ستیہ شرما، متعدد ارکان اسمبلی، ’ماتا چکیری دیوی فاؤنڈیشن‘ کی صدر یوگیتا سنگھ، فاؤنڈیشن کے بانی برجیش رائے اور ٹرسٹیز سمیت کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔

تالکٹورا اسٹیڈیم میں منعقدہ عظیم الشان بدریا 2026 میں فن، ثقافت، انسانی ہمدردی اور سماجی ہم آہنگی پر زور دیتے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے کہا کہ ثقافت انسانیت اور ہمدردی کی پہچان ہے۔

فلم کی ریلیز سے قبل اہم شخصیات سے ملاقات۔ 7 اگست کو ملک بھر میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہنومان انش‘ کے ٹریلر اور اس کے روحانی پیغام کو سرکردہ سیاسی و مذہبی شخصیات نے سراہا۔