A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘
دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے کی ہوگی صلاحیت۔ چیک اِن کاؤنٹرز، سکیورٹی لین اور بورڈنگ سہولتوں میں بھی بڑا اضافہ۔ نئے ٹرمینل میں ممبئی کی ثقافتی شناخت، قدرتی حیاتیاتی تنوع اور جدید انجینئرنگ کا امتزاج پیش کیا جائے گا۔
MIAL نے CSMIA کے پرانے ڈھانچے کی جدیدکاری اور ترقی کے لیے ٹیرف میں تبدیلی کی تجویز پیش کی، ہوائی اڈے کو پروازوں کا عالمی مرکز بنانے کے وژن کا بھی کیا اظہار
ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (MIAL)نے، جو اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) کا ذیلی ادارہ ہے، چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے (CSMIA) کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام اٹھایا ہے۔ ایم آئی اے ایل نے ائیرپورٹ اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی کو ایک تجویز پیش کی ہے جس میں ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے کے لیے یوزر ڈیولپمنٹ فیس میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔





