Bharat Express DD Free Dish

Criminal Case Update

پولیس کمشنر نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ٹویشا  کی لاش کا دوسرا پوسٹ مارٹم بھوپال کے ایمس میں ہی کیا جائے گا۔ ملزم سمرتھ سنگھ کو عدالت میں پیش کرکے پولیس سات دن کی ریمانڈ طلب کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی حکام اس معاملے پر مختلف قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں اور اسی ہفتے اس حوالے سے باضابطہ اعلان سامنے آ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ انصاف گوتم اڈانی کے خلاف عائد الزامات واپس لینے سے متعلق عمل مکمل کرنے کے قریب ہے، جبکہ امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن بھی اس معاملے کو نمٹانے کے لیے مختلف امکانات پر غور کر رہا ہے۔

سی بی آئی جانچ کے اعلان کے بعد اپوزیشن نے الزام لگایا تھا کہ یہ قدم محض عوامی احتجاج کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاہم حکومت نے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد واضح کیا کہ یہ فیصلہ شفافیت اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ریاست بھر میں اس تفتیش کو بڑی دلچسپی اور امید کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے کہ نامعلوم وی آئی پی کی شناخت سامنے آئے گی اور انکیتا کو مکمل انصاف مل سکے گا۔