Azam Khan: اعظم خان کی جیل سے رہائی کا راستہ صاف، ضمانت کی قانونی کارروائی غازی آباد کی سی جے ایم عدالت میں مکمل، ڈاسنا جیل بھیجا گیا رہائی کا پروانہ
سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان کی ضمانت کی قانونی کارروائی غازی آباد کی سی جے ایم عدالت میں مکمل ہوگئی ہے۔ 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے اور 50-50 ہزار روپے کے دو ضمانتی پیش کیے گئے، جس کے بعد عدالت نے رہائی کا پروانہ ڈاسنا جیل روانہ کر دیا۔
Electoral List Matter: شہریت سے قبل حق رائے دہی معاملے پر سونیا گاندھی کو عدالت کی ہدایت، ایک ہفتے میں تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم
عدالت اس وقت ایک نظرثانی عرضی کی سماعت کر رہی ہے، جو مجسٹریٹ عدالت کے اس فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے جس میں ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا گیا تھا۔ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے یہ اہم سوال اٹھایا تھا کہ اگر سونیا گاندھی 1983 میں شہری بنی تھیں تو 1980 میں ان کا نام ووٹر لسٹ میں کیسے شامل ہوا۔
Supreme Court refuses SIT: جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر عرضی مسترد
جمعیۃ کے صدر مولانا محمود مدنی کی جانب سے دائر عرضی میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ’مِیا‘ آسام میں مسلمانوں کے لیے توہین آمیز اصطلاح کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور کسی اعلیٰ آئینی عہدے پر فائز شخص کی جانب سے ایسا بیان محض سیاسی بیان بازی یا آزادیٔ اظہار کے دائرے میں نہیں آ سکتا۔





