The Constitution is not just a law book: ’’آئین محض قانون کی کتاب نہیں، ہماری شناخت اور وراثت ہے‘‘ وزیر داخلہ امت شاہ کا ’آئین گورو دیوس‘ پروگرام میں آئین کی اصل روح سمجھنے پر زور
اپنے خطاب میں امت شاہ نے 1857 سے 1947 تک جاری رہنے والی جدوجہدِ آزادی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آزادی دلانے کے لیے بے شمار لوگوں نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ کئی مجاہدینِ آزادی نے اپنے خاندان، گھر، کاروبار، ملازمت حتیٰ کہ تعلیم تک چھوڑ دی تھی۔





