Bharat Express DD Free Dish

Commonwealth Games 2026

وزیر اعظم نے اپنے پیغام کے اختتام پر بھارتی دستے کے تمام کھلاڑیوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی اپنی بہترین کارکردگی سے ملک کا وقار بلند کرتے رہیں گے۔

یہ تقریب کھیلوں کے 11 یادگار دنوں کے اختتام اور کامن ویلتھ تحریک کے ایک نئے باب کے آغاز کی علامت بنی۔ گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی کو علامتی طور پر کامن ویلتھ گیمز کا پرچم سونپا گیا، جبکہ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا اور اسٹار جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے بھی پرچم وصول کیا، جس کے ساتھ احمد آباد 2030 کی تیاریاں باضابطہ طور پر شروع ہوگئیں۔

ویٹ لفٹنگ میں بھارتی کھلاڑیوں نے 8 میڈل حاصل کیے، جب کہ جوڈو میں 4 میڈل جیتے گئے۔ پیرا پاور لفٹنگ میں بھارت کے حصے میں ایک سلورکا  میڈل آیا۔اسکاٹ لینڈ بھی 39 میڈل کے ساتھ بھارت کے برابر رہا، سلور کے زیادہ میڈل کی بنیاد پر بھارت چوتھے اور اسکاٹ لینڈ پانچویں نمبر پر رہا۔

 ایتھلیٹکس اور پیرا ایتھلیٹکس میں بھارت نے سب سے زیادہ 16 تمغے حاصل کیے، جن میں 3 طلائی، 7 نقرئی اور 6 کانسے شامل ہیں۔ باکسنگ میں بھارت نے غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10 تمغے جیتے، جن میں 7 طلائی اور 3 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ خواتین باکسرز نے 5 طلائی جبکہ مرد باکسرز نے 2 طلائی تمغے جیتے۔ ویٹ لفٹنگ میں بھارت کے حصے میں 8 تمغے آئے، جن میں میرا بائی چانو واحد بھارتی طلائی تمغہ جیتنے والی ویٹ لفٹر رہیں۔

اس معمولی فرق سے ہونے والی شکست کے باعث اشروپ نارنگ پوڈیم تک پہنچنے سے محروم رہیں، تاہم انہوں نے اپنے پورے مہم میں شاندار عزم اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے سے بہتر رینکنگ رکھنے والی حریف کو گولڈن اسکور تک جانے پر مجبور کیا اور آخر تک سخت مقابلہ کیا۔

کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں بھارتی خواتین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی طلائی میڈل اپنے نام کیے۔ اروندھتی چودھری اور پریا گھانگھس نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت کے لیے گولڈ میڈل جیتے۔ اس کے علاوہ جیسمین لمبوریا اور پریتی پوار نے بھی اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے طلائی میڈل پر قبضہ جما لیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بھارتی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے خواتین کے 57 کلوگرام جوڈو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی یامنی موریہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ، ’’بہترین کارکردگی یامنی! کامیابی کا یہ سفر اسی طرح جاری رکھیں اور ملک کے لیے مزید اعزازات حاصل کریں۔

دوسری جانب خواتین کے 57 کلوگرام زمرے کے فائنل میں جیسمین لمبوریا نے شمالی آئرلینڈ کی مائیکیلا والش کو 5-0 سے شکست دے کر بھارت کے لیے ایک اور طلائی تمغہ حاصل کیا۔ پہلے راؤنڈ میں مقابلہ سخت رہا اور فیصلہ 3-2 سے جیسمین کے حق میں آیا، تاہم دوسرے راؤنڈ میں انہوں نے زبردست واپسی کرتے ہوئے مکمل برتری قائم کر لی۔ تیسرے راؤنڈ میں بھی جیسمین نے 4-1 سے کامیابی حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

کامن ویلتھ گیمز 2026 میں سیما کالیرامن نے خواتین کے ڈسکس تھرو مقابلے میں 58.65 میٹر کی تھرو کے ساتھ بھارت کے لیے کانسے کا تمغہ جیت لیا۔ تمغہ جیتنے کے بعد وہ اپنے معصوم بچے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں، جبکہ بھارت کی ندھی رانی چوتھے نمبر پر رہیں۔

گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے اسٹار جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 79.61 میٹر کی بہترین تھرو کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ نیرج نے مجموعی طور پر پانچویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنائی۔