Demographic Changes: آبادی میں تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا دورہ کرے گی، امت شاہ نے جلد سفارشات پیش کرنے کی دی ہدایت
کمیٹی نے وزیر داخلہ کو یہ بھی بتایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے پیشگی معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک مفصل سوالنامہ تیار کیا گیا ہے، تاکہ دوروں کو زیادہ مؤثر، بامعنی اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔ غیر قانونی دراندازی اور دیگر غیر معمولی عوامل سے ہونے والی آبادیاتی تبدیلیوں کا زمینی جائزہ بھی لیا جائے گا۔





