PM Modi pays tribute to fallen soldiers: وزیراعظم مودی نے شہید جوانوں کو پیش کی خراج عقیدت، دیوالی کے جشن میں قبائلی گیتوں پر سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ کیا رقص
وزیراعظم نے کرن پور میں واقع کوبرا آپریشنز بیس کا دورہ کیا، جو تاریخی طور پر ابوجھماڑ اور بستر کے علاقوں میں کارروائیوں کے لیے ایک اہم مرکز رہا ہے۔ یہاں انہوں نے کیمپ میں قائم یادگار پر شہید سی آر پی ایف جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر جشن کا ماحول دیکھنے کو ملا اور سکیورٹی اہلکاروں نے وزیر اعظم کے اردگرد روایتی قبائلی گیتوں پر رقص کیا۔





