Bharat Express DD Free Dish

Climate Activist

سونم وانگچک نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے مظاہرین کے خلاف انتقامی کارروائی نہ کرنے کی ضمانت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج میں شامل نوجوانوں کے خلاف ’’سزا دینے یا بدلے کی کارروائی‘‘ نہیں ہونی چاہیے۔ یقین دہانی نہ ملنے تک غیر معینہ بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان۔

گیتانجلی انگمو نے الزام لگایا کہ پابندیوں اور آمد و رفت میں رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ احتجاج میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس تحریک کو دبانے کی کوشش کرنے کے بجائے اسے ایک بیداری کی گھنٹی کے طور پر دیکھے۔ انہوں نے کہا ’’حکومت نے آج میٹرو، اوبر اور دیگر ذرائع کو بند کرنے کی کوشش کی، اس کے باوجود میں ڈیڑھ کلومیٹر پیدل چل کر یہاں پہنچی اور دیکھا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔

سونم وانگچک کی اہلیہ نے مرکز پر لگایا الزام لگاتے ہوئے کہا کہحکومت کو خدشہ تھا کہ مارچ میں ملک بھر سے لاکھوں لوگ شامل ہو جائیں گے۔ دہلی ہائی کورٹ نے فوری راحت دینے سے کیا انکار۔ وانگچک کو صفدرجنگ اسپتال سے منتقل کرنے کی درخواست مسترد۔ عدالت نے کہا ہے کہ وانگچک کو غیر قانونی طور پر قید رکھنے کا کوئی ثبوت نہیں۔