Air India Phuket-Delhi Flight: فکیٹ-دہلی پرواز میں ٹربیولنس کے بعد ایئر انڈیا کا بڑا قدم، تمام پائلٹس کی ہوگی لازمی ڈرگ اسکریننگ
پائلٹس کے نام ایئر انڈیا کے خط کے مطابق یہ اسکریننگ پروگرام 13 اگست سے نافذ ہو گیا ہے اور ایئر انڈیا گروپ کے تمام پائلٹس اس کے دائرے میں ہوں گے۔ ایئر لائن نے کہا ہے کہ برسوں سے ایئر انڈیا نے اپنے پائلٹس اور ملازمین کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مہارت اور حفاظت کے عزم کی بنیاد پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ ایسے میں مسافروں کا اعتماد برقرار رکھنا کمپنی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Air India Boeing aircraft accident: ایئر انڈیا بوئنگ طیارہ حادثے کی تحقیقات میں کوئی تاخیر نہیں، جانچ مقررہ طریقۂ کار کے مطابق جاری: حکومت
مرکزی وزیر شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اے اے آئی بی کی موجودہ رپورٹ صرف ابتدائی نتائج پر مبنی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہونے سے پہلے کسی بھی قسم کے قیاس آرائی پر مبنی نتیجے سے گریز کیا جائے۔
Navi Mumbai Airport: اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگ کا بڑا اعلان، نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز، ابوظہبی کیلئے کل روانہ ہوگی پہلی فلائٹ
اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز (AAHL) نے اعلان کیا ہے کہ نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (NMIA) سے باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ایئر انڈیا ایکسپریس 15 جولائی سے ہفتے میں تین دن براہِ راست سروس چلائے گی۔ ایئرپورٹ نے صرف سات ماہ میں 46 گھریلو شہروں کو جوڑ کر 23 لاکھ سے زائد مسافروں کو خدمات فراہم کیں
Air India Goes Digital: ایئر انڈیا نے بوئنگ وائیڈ باڈی طیاروں کے انتظام کے لیے اپنایا ڈیجیٹل نظام، ڈی جی سی اے نے الیکٹرانک ٹیکنیکل لاگ بُک کو دی منظوری
ایئر انڈیا کے مطابق یہ نظام ڈیٹا کی سالمیت، ریکارڈ کی ٹریس ایبلٹی اور ضابطہ جاتی تقاضوں کی مکمل پاسداری کو مزید مضبوط بنائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ جدید تجزیاتی سہولت کی بدولت ممکنہ تکنیکی خرابیوں کا پیشگی اندازہ لگایا جا سکے گا، جس سے انجینئرنگ فیصلے زیادہ مؤثر اور بروقت ہوں گے۔
DGCA reprimands IndiGo: کارگو گرنے کے واقعے پر ڈی جی سی اے نے ملک کی سب سے بڑی گھریلو فضائی کمپنی انڈیگو کو لگائی پھٹکار، خامیوں پر وارننگ لیٹر جاری
ایئرلائن نے واضح کیا کہ ڈی جی سی اے کی جانب سے جاری کردہ اس وارننگ کے ساتھ کمپنی پر نہ کوئی جرمانہ عائد کیا گیا ہے، نہ کوئی پابندی لگائی گئی ہے اور نہ ہی کوئی دوسری تعزیری کارروائی کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس وارننگ کا اس کی مالی حالت، کاروباری سرگرمیوں یا آپریشنز پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑے گا۔
Air India Flight: دہلی سے امرتسر جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز مختصر وقت کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل، تحقیقات کا حکم
کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ 22 جون کو دہلی سے امرتسر جانے والی پرواز کے عملے نے گو اراؤنڈ طریقۂ کار کے دوران محدود وقت کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اطلاع دی۔ ایئر انڈیا نے کہا کہ اس واقعے سے متعلق متعلقہ ضابطہ ساز اداروں کو مطلع کر دیا گیا ہے اور کمپنی نے اندرونی سطح پر بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
AI-171 crash: ایئر انڈیا AI-171 حادثے کی تحقیقات آخری مرحلے میں، جلد پیش ہوگی حتمی رپورٹ: رام موہن نائیڈو
ایئر انڈیا AI-171 12 جون 2025 کو سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ اس المناک حادثے میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں 229 مسافر، عملے کے 12 ارکان اور زمین پر موجود 19 افراد شامل تھے۔
Air India Victims’ Families: ایئر انڈیا AI-171 حادثہ سے متاثر 96 فیصد خاندانوں کو 25 لاکھ روپے کی عبوری امداد ادا، حتمی معاوضے کا عمل جاری
ٹاٹا گروپ کی جانب سے ایک کروڑ روپے کی اضافی مالی امداد بھی بیشتر خاندانوں تک پہنچائی گئی ہے جبکہ حادثے کی تحقیق آخری مرحلے میں ہے۔ ایئر انڈیا ذرائع کے مطابق باقی معاملات میں زیادہ تر دستاویزات کی کمی یا خاندانی تنازعات کی وجہ سے ادائیگیاں مکمل نہیں ہو سکیں۔
Two dozen airports closed for civil flights until May 15: مرکزی حکومت نے شہری پروازوں کے لیے 24 ہوائی اڈوں کی بندش میں 15 مئی تک توسیع، جانیے کون کون سے ہوائی اڈے ہوئے ہیں متاثر
ذرائع کے مطابق جمعہ کو سری نگر اور چندی گڑھ سمیت ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں کم از کم 24 ہوائی اڈوں کو شہری پروازوں کے لیے 15 مئی تک بند کر دیا گیا ہے۔
Aviation Milestone: بھارت میں ایک دن میں 5,05,412 گھریلو مسافروں نے کی پرواز ، اڑان بھرنے کا بنایا نیا ریکارڈ
نومبر 2024 کو، ہندوستانی ہوابازی نے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا جب ایک ہی دن میں 5,05,412 گھریلو مسافروں نے اڑان بھری، اور 5 لاکھ مسافروں کی قابل ذکر حد کو عبور کیا۔





