Urdu Conclave 2026

Chandauli

اتر پردیش کے ضلع چندولی سے ایک دل دہلا دینے والا حادثہ سامنے آیا ہے۔ جہاں کنویں میں اترنے والے 3 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے، جبکہ 2 دیگر افراد زیرِ علاج ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت مدثر عالم، مونو اور وارث علی کے طور پر ہوئی ہے۔

چندولی کے دِگّھی گاؤں میں بچوں کے درمیان پتنگ چھیننے کے تنازع نے سنگین شکل اختیار کر لی۔ دو فریقوں کے درمیان زبردست لاٹھی ڈنڈے چلے، جس میں آدھا درجن افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے۔

بھینسیں چراتے ہوئے آسمانی بجلی گرنے سے بچے سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مغل سرائے کوتوالی کے کنڈا کلا گاؤں میں بھی گنگا کے کنارے آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

ضلع اسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ 16-17 لوگوں کو لایا گیا تھا، جن میں سے 6 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور باقی ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔