Osama Bin Laden’s Target List: بھارت اسامہ بن لادن کی ٹارگٹ لسٹ میں تھا، 9/11 کے 25 سال بعد سی آئی اے کی فائلوں سے انکشاف
28 اگست 1998 کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اسامہ بن لادن بھارت، پاکستان، مصر، کویت، سعودی عرب، یمن، یوگنڈا اور ممکنہ طور پر نائجیریا سمیت کئی ممالک میں حملے کرنا چاہتا تھا۔تاہم دستاویز میں بھارت کے کسی مخصوص شہر، عمارت یا مقام کو ہدف کے طور پر نشان زد نہیں کیا گیا تھا۔ اس میں حملے کی تاریخ یا کارروائی کی حکمت عملی سے متعلق بھی کوئی معلومات نہیں دی گئی۔ بعض معلومات اب بھی خفیہ رکھی گئی ہیں۔
PM Modi Attack Plot Buxar: بکسر سے وزیر اعظم مودی پر حملے کی مبینہ سازش بے نقاب، تین نوجوان گرفتار، خفیہ ادارے متحرک
پولیس کا کہنا ہے کہ اَمن ایک سائبر کیفے چلاتا ہے، جہاں سے اس نے یہ ای میل تیار کر کے بھیجی۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے کسی واضح منصوبے کی تفصیل فراہم نہیں کی، تاہم اس کے دعوے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا، جس کے باعث فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔





