Bharat Express DD Free Dish

CBSE Student

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی جانب سے 12ویں جماعت کے لیے منعقد کیے گئے سپلیمنٹری یا کمپارٹمنٹ امتحان میں شامل طلبہ، جو نتیجہ جاری ہونے کا انتظار کر رہے تھے، ان کے لیے اچھی خبر ہے۔ سی بی ایس ای نے بدھ کے روز 12ویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔

اتر پردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا کے سیکٹر 56 میں واقع اتراکھنڈ پبلک اسکول ایک بار پھر شدید تنازعہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اسکول کی تعلیمی منظوری منسوخ ہونے کے بعد اب نوئیڈا اتھارٹی نے ادارے کو الاٹ کی گئی زمین واپس لینے کی تیاری بھی شروع کر دی ہے، جس کے باعث تقریباً 1100 طلبہ اور ان کے والدین شدید تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

’’پریکشا پہ چرچا 2026‘‘ کے دوسرے سیشن کا انعقاد 9 فروری 2026 کو صبح 10 بجے براہِ راست نشریات کے ذریعے کیا جائے گا، جس میں وزیر اعظم طلبہ کو امتحانات سے متعلق رہنمائی فراہم کریں گے۔

سی بی ایس ای کے مطابق، ہائی ریزولیوشن سی سی ٹی وی کیمرے آڈیو ویژول کی سہولت کے ساتھ اسکول کے تمام داخلی اور خارجی دروازوں، لابی، راہداریوں، سیڑھیوں، تمام کلاس رومز، لیبارٹری، لائبریری، کینٹین ایریا، اسٹور روم، کھیل کے میدان کے علاوہ دیگر عام جگہوں پر نصب کیے جائیں۔

اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی ثنا ملک نے طلبا و طالبات سے بات چیت کی اور ان کے سوالوں کے جواب دئے۔ ثنا ملک نے بتایا کہ صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر کے ساتھ بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے۔

سی بی ایس ای کے 4,538 اسکولوں کے تقریباً 7,90,999 طلباء نے تعلیمی سیشن 2024-25 کے لیے ثانوی سطح (کلاس IX اور X مشترکہ) پر مصنوعی ذہانت (AI) کورسز کے لیے داخلہ لیا ہے۔

دوسری طرف آئی سی ایس ای بورڈ کی بات کریں تو اس کے کلاس 10 کے امتحانات 27 فروری سے شروع ہونے والے ہیں۔ جبکہ ICSE کلاس 12ویں کے امتحانات 13 فروری سے شروع ہوں گے۔