Bharat Express DD Free Dish

CBI Action Taken

بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مرکزی تفتیشی بیورو نے دِشا سالیان کی موت کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ اس کیس میں فلمی دنیا اور سیاست سے وابستہ کئی نام سامنے آئے ہیں۔

ٹویشا شرما موت معاملے میں سی بی آئی نے جائے وقوعہ پر کرائم سین کی دوبارہ تشکیل دے کر تفتیش کو نئی سمت دی ہے۔ 80 کلو وزنی ڈمی پتلے اور فارنزک جانچ کے ذریعے ملزمان کے بیانات کی سچائی اور واقعاتی تسلسل کی باریک بینی سے پڑتال کی جا رہی ہے۔

سی بی آئی نے پیپرلیک معاملے میں تین ملزمین کوجے پور، ایک کوناسک سے اورایک کو گرو گرام سے گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی دیگرمشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

این سی بی نے ممبئی میں 1745 کروڑ روپے مالیت کی 349 کلو کوکین ضبط کر کے بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ہریانہ پولیس کو قتل کے ایک سنگین مقدمے میں مطلوب اور طویل عرصے سے مفرور ملزم سومبیر موٹا کو امریکہ سے ڈی پورٹ کروا کر بھارت واپس لایا گیا ہے۔ اس آپریشن کو انٹرپول کے ریڈ نوٹس، وزارتِ داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے مؤثر تال میل سے انجام دیا گیا، جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں بینک آف انڈیا کی صدر شاخ سے جڑے ایک بڑے مالی گھوٹالے نے ہلچل مچا دی ہے۔ الزام ہے کہ اتر پردیش فاریسٹ کارپوریشن کے نام پر جعلی دستاویزات کے ذریعے بچت کھاتہ کھول کر 64 کروڑ 82 لاکھ روپے کا غبن کیا گیا۔

سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)  نے یہ عرضی متاثرہ کی اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور سونیا گاندھی سے ملاقات کے چند دن بعد دائر کی تھی۔

دہلی ہائی کورٹ نے اُنّاؤ ریپ کیس میں کلدیپ سنگھ سینگر کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت دے دی ہے۔ سی بی آئی نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ستیہ پال ملک کے علاوہ 2 پرسنل سیکریٹری اور 4 دیگر افراد کو بھی اس معاملہ میں ملزم بنایا گیا ہے۔ اپریل 2022 میں سی بی آئی نے ’کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ‘ معاملہ کی تحقیقات شروع کی تھی۔ ستیہ پال ملک نے بذات خود کئی انٹرویو اور پروگرامز میں الزام عائد کیا تھا کہ اس پروجیکٹ میں بدعنوانی ہوئی تھی۔