76th Cannes Film Festival: انوراگ کشیپ کی فلم ”کینیڈی” جس کیلئے سرکار نے گاجے باجے کے ساتھ ریڈ کارپیٹ کا اہتمام کیا
ہندوستانی سینما کے لیے اس سے بہتر کوئی اور واقعہ نہیں ہو سکتا کہ انوراگ کشیپ کی فلم 'کینیڈی'، 1994 کے بعد، 29 سالوں میں پہلی فلم ہے جو کانز فلم فیسٹیول کے آفیشل سلیکشن کے مڈنائٹ اسکریننگ سیکشن میں گرینڈ تھیٹر لومیئر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس سے قبل 1994 میں شاجی این کرون کی ملیالم فلم 'سواہم' کو مقابلے کے سیکشن میں گرینڈ تھیٹر لومیر میں دکھایا گیا تھا۔ یہی نہیں، انہیں اور ان کی ٹیم کو گاجے باجے کے ساتھ سرکاری ریڈ کارپٹ دیا گیا
Cannes 2023: ڈانسر سپنا چودھری فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کریں گی، ریڈ کارپٹ پر حسن کا جلوہ
سپنا چودھری نے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس بارے میں سپنا چودھری نے کہا، 'میں واقعی بہت شکر گزار ہوں۔ میں اس فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر چلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنی ثقافت اور جڑیں پیش کرنے جا رہی ہوں