Greater Noida Bus Fire: گریٹر نوئیڈا بس حادثہ: امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے کیا اظہارِ افسوس
یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے 9 مسافروں کی موت، متعدد افراد زخمی، سیاسی اور انتظامی سطح پر تعزیت کا اظہار
Greater Noida Bus Fire: سلیپر بس میں آتشزدگی، 9 مسافروں کی موت، پی ایم مودی نے کیا اظہارِ افسوس، مرنے والوں کے اہل خانہ کو 2،2 لاکھ روپے کی امداد
حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ (PMNRF) سے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں مرکزی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور مقامی انتظامیہ کو متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت دی گئی ہے۔
Delhi-Mumbai Expressway Accident: دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر ہولناک حادثہ، ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بس آگ کی لپیٹ میں، 8 افراد ہلاک
راجستھان کے دوسہ میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان شدید ٹکر کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس ہولناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 22 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ افسران نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Bus catches fire in Delhi; all passengers are safe: دہلی کے کشمیری گیٹ میں بس میں لگی خوفناک آگ، 25 مسافر بال بال بچے، اوورلوڈنگ اور لاپرواہی کے سبب پھر دہلی میں حادثہ
ان بسوں میں اکثر حد سے زیادہ مسافر اور سامان لادا جاتا ہے، یہاں تک کہ چھتوں پر بھی کافی تعداد میں سامان رکھا جاتا ہے، جس سے پلٹنے اور آتشزدگی کا مسلسل خطرہ رہتا ہے۔اگرچہ ڈی ٹی سی اور ٹرانسپورٹ انڈورسمنٹ ٹیمیں کاغذوں میں کارروائی کا دعویٰ کرتی ہیں
PM Modi Announces Compensation Package for Victims of Jaisalmer Bus Tragedy : بس میں آگ لگنے سے 20 مسافروں کی موت، وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا معاوضے کا اعلان
راجستھان کے جیسلمیر-جودھ پور ہائی وے پر منگل کو ایک نجی بس میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
Horrific Bus Fire in Jaisalmer : جیسلمیر سے جودھ پور جا رہی بس میں خوفناک آتشزدگی، ایک درجن زندہ جلے،57 مسافر تھے سوار
راجستھان کے جیسلمیر ضلع میں منگل کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جیسلمیر سے جودھ پور جانے والی ایک پرائیویٹ بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ حادثہ جودھ پور کے ایک گاؤں کے قریب پیش آیا، جہاں وار میوزیم کے قریب جاتے ہوئے بس جل کر راکھ ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بس میں تقریباً 57 مسافر سوار تھے۔
Bus Fire Accident: ایم ایس ایم کالج کے قریب بس میں لگی آگ ، قرب وجوار میں پھیلا دھواں
کیرالا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کی ایک بس کیمکلم، کیرالہ میں آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ الاپپوزا کے قریب پیش آیا جو ایک سیاحتی مقام ہے۔ حادثے کی تصاویر دیکھیں-





