لکھنؤ میں ایک زیرتعمیر عمارت میں بڑا حادثہ، لفٹ ٹوٹنے سے بیسمنٹ میں گرے 4 مزدور، تین شدید زخمی
لکھنؤ کے مہانگرتھانہ علاقے میں زیرتعمیرشالیمارگیلنٹ ویسٹ عمارت میں ایک بڑا حادثہ اس وقت پیش آیا، جب لفٹ ٹوٹ گئی۔ لفٹ میں کام کرنے والے 4 مزدورتہہ خانے (بیسمنٹ) میں گرکرزخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
Building collapses in Pune: پونے کے پمپری چنچواڑ حادثے میں این ڈی آر ایف نے 6 افراد کو بحفاظت نکالا، شدید بارش کے بعد تین منزلہ عمارت پر گرا تھا کچرے کا بڑا ڈھیر
پمپری چنچواڑ کے میئر نے بتایا کہ شہر میں مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں کچرے کا بڑا حصہ دفتر کی عمارت پر گر گیا اور کنکریٹ کی چھت منہدم ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت دفتر کے تقریباً 16 ملازمین کھانا کھا رہے تھے۔
Building Collapses: مہاراشٹر کے پمپری چنچواڑ میں عمارت منہدم، متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ، ریسکیو آپریشن شروع
حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار اور دیگر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبہ ہٹانے کے ساتھ پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
Kolkata Godown Collapse: کولکاتا گودام شیڈ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی پانچ، عمارت کے سپروائزر سمیت تین افراد گرفتار
تراتلا میں زیر تعمیر گودام کا شیڈ گرنے کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے سپروائزر اور دو مزدور سپلائرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 20 زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک۔ تعمیراتی منصوبے میں بے ضابطگیوں کی بھی جانچ شروع کردی گئی ہے۔
Taratala Shed Collapse: کولکاتا میں زیر تعمیر گودام کی چھت منہدم، 3 افراد ہلاک،21 کو بحفاظت نکالا گیا، 12 سے 18 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور بتایا کہ امدادی کارروائیوں میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، پولیس اور محکمہ فائر بریگیڈ مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔
Delhi Building Collapse: دہلی کے ساکیت میں چار منزلہ عمارت منہدم،علاقے میں خوف و ہراس، 11 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا
ابتدائی طور پر عمارت کے ساتھ واقع کینٹین میں دبے چار افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں مزید افراد کو ملبے سے نکالا گیا۔ زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پولیس نے گرین کوریڈور بھی قائم کیا تاکہ ایمبولینسیں بغیر کسی رکاوٹ کے اسپتال تک پہنچ سکیں
Uttar Pradesh Mainpuri News: مین پوری میں ٹن شیڈ گرنے سے بڑا حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، تین زخمی
حادثے میں 40 سالہ روبی، 8 سالہ دلیپ اور 13 سالہ دیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ان کی اچانک موت سے اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی اور گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ واقعے کے بعد مقامی لوگ بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
Pakistan Gas Explosion: پاکستان کے کراچی میں گیس دھماکہ، 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گیس کے لیک ہونے کے باعث شدید دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک عمارت کا حصہ گر گیا اور کم از کم 13 ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
Patna House Roof Collapse: پٹنہ میں درد ناک حادثہ، مکان کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک
پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے کے قریب چھت اچانک گر گئی ،جس سے چیخ و پکار مچ گئی۔ پولیس کو اطلاع دینے کے بعد پڑوسیوں نے پتھر ہٹا کر خاندان کو بچانے کی کوشش کی،
Islamic school building collapses in Indonesia: انڈونیشیا میں اسکول کی عمارت منہدم، ایک طالب علم جاں بحق، 65 کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
انڈونیشیا میں ایک اسلامی اسکول کی عمارت کا گر جانا افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ درجنوں طالب علم ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اور ریسکیو ٹیمیں طالب علموں جان بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ والدین کی دعائیں اور حکام کی کوششیں جاری ہیں، تاہم واقعے نے تعمیراتی نظام اور نگرانی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔





