BRICS Summit 2026: برکس سربراہی اجلاس کے پیش نظر دہلی میں سخت سکیورٹی، کئی سڑکوں پر ٹریفک پابندیاں، کون سے راستے رہیں گے متاثر؟
دہلی ٹریفک پولیس کے مطابق صبح 9:30 بجے سے رات 12:30 بجے تک متعدد سڑکوں پر پابندیاں اور ڈائیورژن نافذ رہیں گے۔ ٹریفک ایڈوائزری کے نقشے کے مطابق وسطی دہلی کو شمالی، جنوبی، مشرقی اور مغربی دہلی سے جوڑنے والے کئی اہم راستوں پر بھی ٹریفک کو کنٹرول کیا جائے گا۔ایڈوائزری کے نقشے میں متبادل راستوں کو نیلے رنگ، کنٹرول کیے جانے والے راستوں کو نارنجی، ممنوعہ راستوں کو جامنی رنگ جبکہ ڈائیورژن پوائنٹس کو سرخ ستارے سے ظاہر کیا گیا ہے۔
BRICS Summit: برکس سربراہی اجلاس، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زائد نئی دہلی پہنچے، وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے کیا پرتپاک استقبال
وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’18ویں برکس سربراہی اجلاس کے لیے نئی دہلی میں ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا پرتپاک استقبال ہے۔ ہوائی اڈے پر وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔‘‘
South African President Meets Gautam Adani: برکس اجلاس کے دوران جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کی گوتم اڈانی سے ملاقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
جنوبی افریقہ کی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر معلومات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ صدر رامافوسا نے نئی دہلی میں منعقدہ 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات جنوبی افریقہ کی ان کاروباری سرگرمیوں کا حصہ تھی، جن کا مقصد بھارت کے ساتھ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری شراکت داری کو نئی رفتار دینا ہے۔
PM Modi BRICS Business Forum Address: دنیا کے 50 فیصد ریئل ٹائم کے ڈیجیٹل ادائیگی لین دین یو پی آئی سے ہو رہے ہیں، برکس بزنس فورم میں وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد برکس بزنس فورم کے قائدین کے اجلاس میں ہندوستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت اور تکنیکی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ادائیگی نظام یعنی یو پی آئی نے مالی شمولیت کو فروغ دینے اور بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل لین دین کو نئی رفتار دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
PM Modi and Russian President Meeting: برکس اجلاس سے قبل پی ایم مودی اور روسی صدر پوتن کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
دونوں لیڈروں نے دفاع، توانائی، خلائی شعبے، تجارت، صنعتی تعاون اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط بڑھانے سمیت کئی اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ رواں سال مودی اور پوتن کی یہ دوسری بالمشافہ ملاقات ہے۔ اس سے قبل دونوں لیڈر 31 اگست کو بشکیک میں منعقدہ 26ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کے موقع پر ملے تھے۔
Prime Minister Narendra Modi Meeting: تین دن، 13 ملاقاتیں، برکس سربراہی اجلاس میں کب اور کس سے ملیں گے پی ایم مودی؟ جانیں مکمل شیڈول
عالمی لیڈروں کی سکیورٹی کے لیے دارالحکومت دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے این ایس جی کے 100 سے زائد بلیک کیٹ کمانڈوز اور دہلی پولیس کی ایس ڈبلیو اے ٹی ٹیمیں تعینات ہیں۔ مرکزی پروگرام کے مقام ’بھارت منڈپم‘ اور وی وی آئی پی مہمانوں کے قیام والے 11 اہم ہوٹلوں کی سکیورٹی کے لیے فضائی نگرانی کے ساتھ ہائی ٹیک اینٹی ڈرون سسٹم اور ریڈار بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔
BRICS Summit 2026: ایرانی صدر پیزشکیان برکس اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی پہنچے ، کہا -اس سے امریکی ڈالر کی من مانی اور بالادستی کو کم کرنے میں مدد ملے گی
ایرانی صدر نے کہا کہ برکس کے اندر ایک خصوصی بینک قائم کیا گیا ہے اور رکن ممالک کے درمیان باہمی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، تاکہ ممالک کے درمیان لین دین ڈالر پر انحصار کیے بغیر ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اس سے امریکی ڈالر کی من مانی اور بالادستی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
EAM Jaishankar at BRICS Business Forum: بھارت ایک بڑی اور تیزی سے بڑھتی ہوئی منڈی ہے- برکس بزنس فورم خطاب میں وزیر خارجہ جے شنکر
وزیر خارجہ نے کہا کہ جب برکس لیڈر اجلاس کی تیاری کر رہے ہیں، ایسے میں یہ بزنس فورم اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے گروپ کے اگلے مرحلے کے لیے واضح کاروباری نقطۂ نظر پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا، ’’جب ہمارے لیڈر اجلاس کی تیاری کر رہے ہیں، تو اس فورم کی سب سے مفید شراکت برکس کے اگلے مرحلے کے لیے ایک واضح کاروباری نقطۂ نظر پیش کرنا ہوگی۔‘‘
BRICS Summit 2026: برکس سربراہ اجلاس میں بہار کے ستّو اور مکھانے کی دھوم، اڈیشہ کی کافی اور گجرات کے دستکاری کے نمونے بھی شامل، غیر ملکی مہمان چکھیں گے بھارتی ذائقے
برکس سربراہ اجلاس میں اس بار صرف سفارت کاری اور عالمی مسائل پر ہی گفتگو نہیں ہوگی بلکہ بھارت کی مختلف ریاستوں کے ذائقوں اور ہنر کی جھلک بھی دیکھنے کو ملے گی۔ خاص بات یہ ہے کہ بہار کا ستّو اور مکھانا غیر ملکی مہمانوں کے درمیان خصوصی توجہ کا مرکز بنے گا۔ اجلاس میں آنے والے بین الاقوامی میڈیا نمائندوں اور مہمانوں کو بہار کی ان روایتی مصنوعات سے روشناس کرایا جائے گا۔
BRICS Summit 2026: دہلی میں آج سے 3 دن تک ٹریفک ڈائیورژن، 22 راستوں سے جانے سے کریں گریز
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن جانے والے مسافروں کے لیے آئی ایس بی ٹی کشمیری گیٹ، بلیوارڈ روڈ، رانی جھانسی مارگ، پنچ کوئیاں روڈ اور آؤٹر سرکل والا راستہ تجویز کیا گیا ہے۔ پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن جانے کے لیے آئی ایس بی ٹی سے رنگ روڈ، ہنومان مندر اور ایس پی مکھرجی مارگ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔نظام الدین ریلوے اسٹیشن جانے والے مسافروں کو رنگ روڈ، آشرم چوک اور متھرا روڈ سے جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔





