Tughlakabad Fire: تغلق آباد آتشزدگی حادثہ اتفاقی نہیں، ہوئی تھی منصوبہ بند سازش، کمسن لڑکی سمیت 4 افراد گرفتار، دہلی پولیس کا انکشاف
ذاتی رنجش کے باعث پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگائی گئی، واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔ دہلی پولیس نے اتوار کو بتایا کہ ابتدائی طور پر اس واقعے کو غفلت کا نتیجہ سمجھا جا رہا تھا، لیکن تحقیقات کے دوران ایسے شواہد ملے جن سے ثابت ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔
Earthquake: بھارت-میانمار سرحد پر 5.2 شدت کا زلزلہ، شمال مشرقی ریاستوں میں محسوس کیے گئے جھٹکے
بھارت-میانمار سرحدی علاقے میں منگل کی صبح 5.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ منی پور، ناگالینڈ، آسام اور میگھالیہ میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حال ہی میں کشمیر، اتراکھنڈ اور مہاراشٹر میں بھی زلزلے ریکارڈ کیے گئے تھے۔
Delhi Airport Mishap: دہلی ایئرپورٹ پر بڑا فضائی حادثہ ٹلا، دو طیاروں کے وِنگز آپس میں ٹکرائے، مسافر محفوظ، تحقیقات کا حکم
ذرائع کے مطابق ٹکر کے نتیجے میں اسپائس جیٹ کے طیارے کے دائیں وِنگ کو نقصان پہنچا، جبکہ اکاسا ایئر کے طیارے کے بائیں اسٹیبلائزر پر بھی اثر پڑا۔ حادثے کے بعد فوری طور پر ایئرپورٹ حکام اور تکنیکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں طیاروں کا معائنہ شروع کر دیا گیا۔
US-Iran Talks: اسلام آباد مذاکرات بے نتیجہ، 21 گھنٹے طویل بات چیت کے باوجود تعطل برقرار، امریکہ نے کہا ایران نے شرائط قبول نہیں کیں
واشنگٹن کی بنیادی شرط یہ تھی کہ تہران واضح طور پر اس بات کی ضمانت دے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا اور نہ ہی اس کے لیے ضروری وسائل تیار کرے گا۔ وینس کے مطابق امریکہ نے انتہائی لچکدار رویہ اختیار کیا، لیکن اس کے باوجود فریقین کے درمیان کوئی قابلِ قبول حل سامنے نہیں آ سکا۔
Bangladeshi President accuses Yunus: بنگلہ دیشی صدر کا محمد یونس پر سنگین الزام، کہا-’’مجھے بیرون ملک دوروں سے روکا گیا‘‘
بنگلہ دیشی صدر شہاب الدین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران انہیں کسی مشاورتی عمل میں شامل نہیں کیا گیا۔ عبوری حکومت نے آئینی منصب کو نظر انداز کیا اور غیر آئینی طریقے سے عہدے سے ہٹانے کی سازش بھی کی گئی۔
CM Mamta Accuses HM Shah: ممتا بنرجی کا امت شاہ پر سازش کا الزام، آئی پی اے سی دفاتر اور پرتیک جین کی رہائش گاہ پر ای ڈی چھاپوں کے بعد سیاسی ہلچل
ترنمول کانگریس اور حکمراں بی جے پی کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ جیسے جیسے ای ڈی کی کارروائیاں آگے بڑھ رہی ہیں، ویسے ویسے ریاست بھر میں سیاسی ردعمل بھی سامنے آرہا ہے اور معاملہ مزید طول پکڑتا دکھائی دے رہا ہے۔
Breaking News from Johannesburg: جوہانسبرگ میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے بیکرزڈال ٹاؤن شپ میں اتوار کی علی الصبح ایک خونریز واقعہ پیش آیا، جہاں 12 مسلح حملہ آوروں نے ایک ٹیورن اور سڑک پر موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس اچانک اور شدید حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Delhi red fort blast PM Modi spoke to Amit shah: دہلی دھماکے کے بعد وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ سے بات کر کے واقعے کی مکمل معلومات حاصل کی
دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے نزدیک پیر کی شام زوردار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔ دھماکے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔
Comedy king Satish Shah dies at 74: نہیں رہے کامیڈی کنگ ستیش شاہ، 74 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد موت
ٹی وی انڈسٹری کو چند روز کے اندر دوسرا جھٹکا لگا ہے۔ بالی وڈ اور ٹی وی کے معروف اداکار ستیش شاہ (Satish Shah) کا انتقال ہو گیا ہے۔
Massive Earthquake In Philippines : فلپائن میں 7.6 شدت کا طاقتور زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری، سڑکوں پر لیٹے لوگ
فلپائن میں 7.6 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے منڈاناؤ جزیرے کے مشرقی ساحل کے ساتھ محسوس کیے گئے جس سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ فلپائن کی سیسمولوجیکل ایجنسی نے جان لیوا سونامی لہروں کی وارننگ جاری کی ہے۔





