Football Player Kajra Murmu Dies: فٹبال میدان میں خوفناک حادثہ! میچ کے دوران ٹکر سے بے ہوش ہوا کھلاڑی، علاج کے دوران موت
بوکارو میں میچ کے دوران 37 سالہ کھلاڑی کجرا مرمو دوسرے کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد میدان میں گر پڑے، اسپتال میں توڑا دم
Bokaro Pushpa Mahto Murder Case: پشپا قتل معاملے میں بوکارو پولیس کی بڑی کارروائی، 10 داروغہ سمیت 28 پولیس اہلکار معطل
جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو میں 18 سالہ لڑکی کے اغوا اور قتل کے معاملے میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 داروغہ سمیت کل 28 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ یہ قدم عدالت عالیہ کی سختی کے بعد اٹھایا گیا، جس کے نتیجے میں نہ صرف معاملے کی ازسرنو جانچ ہوئی بلکہ مقتولہ کی لاش بھی برآمد کر لی گئی اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
Massive fire in Jharkhand forests: جھارکھنڈ میں بوکارو، گرڈیہ اور رانچی کے قریب جنگلات میں شدید آتشزدگی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری
رانچی-مرہو ریلوے لائن پر کیٹا اسٹیشن کے قریب جنگل میں بدھ کی رات آگ لگ گئی۔ جس کی وجہ سے کئی درخت اور پودے تباہ ہو گئے۔ محکمہ جنگلات کو بدھ کو ہی اس کی اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
Bokaro News: میاں تیاں اور پاکستانی کہنا غیر مناسب، لیکن یہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والا جرم نہیں: سپریم کورٹ
محمد شمیم الدین کے مطابق، جب وہ آر ٹی آئی درخواست سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے ہرینند سنگھ سے ملنے گئے تو اس نے ان کے مذہب کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ’میاں تیان‘ اور ’پاکستانی‘ کہا۔
آئین کا آرٹیکل 30(1) اقلیتوں کو اپنی پسند کے تعلیمی ادارے قائم کرنے اور ان کا انتظام کرنے کا حق دیتا ہے-پروفیسر شاہد اختر
قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی اداروں کے صدر پروفیسر شاہد اختر نے کہا کہ، اقلیتوں کے تعلیمی حقوق کے تحفظ کے لیے، ہندوستانی آئین کا آرٹیکل 30(1) اقلیتوں کو اپنی پسند کے تعلیمی ادارے قائم کرنے اور ان کا انتظام کرنے کا حق دیتا ہے۔
Bokaro Encounter: جھارکھنڈ کے بوکارو میں انکاؤنٹر، سیکورٹی فورسز نے دو نکسلیوں کو کیا ڈھیر، دو پولیس اہلکار ہوئے زخمی
ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور پر ہوئی ہے۔ فی الحال جائے وقوعہ پر بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس مقابلے میں دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ حالانکہ، ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
Dhanbad News: بدسلوکی سے ناراض سسر نے بہو کے ٹکڑے کر کے ندی میں بہا دی لاش، پولیس کو ایسے ملا سراغ
بوکارو کے نواڈیہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر محمد شمیم نے بتایا کہ ملان راجوار کے کہنے پر نواڈیہ تھانے کی پولیس نے دھنباد کے ہریہر پور تھانہ علاقے میں ایک ندی سے لاش کے کئی ٹکڑے برآمد کر لیے ہیں۔
Jharkhand News: شدید گرمی سے راحت حاصل کرنے کیلئے بوکارو کے باروا گھاٹ پہنچ رہے لوگ، سیاحتی مقام سے کم نہیں ہے یہ جگہ
اگر آپ شدید گرمی سے پریشان ہیں تو بوکارو میں دامودر ندی پر باروا گھاٹ پر آئیں۔ اپنے جسم کی گرمی کو ٹھنڈا کریں اور پیسے خرچ کیے بغیر واٹر پارک سے لطف اندوز ہوں۔
Severe heat in Jharkhand: جھارکھنڈ میں شدید گرمی، بہراگورہ میں درجہ حرارت 47.1 ڈگری کیا گیا ریکارڈ، ایک شخص کی موت، ایک زیر علاج
محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ صاحب گنج، گوڈا، پاکور، دمکا، جامتاڑا، دیوگھر، دھنباد، بوکارو، سرائیکیلا-کھرساواں، مشرقی اور مغربی سنگھ بھوم میں منگل کے روز شدید گرمی پڑی اور بدھ کے روز بھی یہی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔
Ranchi/ Bokaro: انصاف دو یا موت، متاثرہ خاتون ایس پی آفس کے باہر دھرنے پر بیٹھی، پولیس پر سنگین الزامات
پیٹ پر لات مار کر جبری اسقاط حمل اور تشدد کے معاملے میں انصاف نہ ملنے پر ہفتہ کے روز ایک نوجوان خاتون بوکارو ایس پی کے دفتر کے باہر ’انصاف یا موت کی ‘ لکھی ہوئی تختی لے کر دھرنے پر بیٹھ گئی





