Nitesh Rane’s controversial remarks on Muslims: ’’سبھی مسلم ہرے سانپ ہیں…‘‘، مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے کا مسلمانوں سے متعلق متنازعہ بیان
رانے کے بیان پر اپوزیشن نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس ایم ایل اے نانا پٹولے نے کہا کہ نتیش رانے ایک آئینی عہدے پر ہیں، انہوں نے آئین کا حلف لیا ہے اور حلف لینے کے بعد وہ وزیر کے عہدے پر بیٹھے ہیں اور ایسے عہدے پر بیٹھ کر اس طرح کی باتیں کررہے ہیں، کسی مذہب کے بارے میں اس طرح کا نظریہ رکھنا بہت ہی غلط ہے۔
Disha Salian Murder Case: پھر کھڑا ہوا دیشا سالیان کا معاملہ، نتیش رانے کا دعویٰ، بڑھیں گی آدتیہ ٹھاکرے کی مشکلیں
بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے نے اس پورے معاملے پر آدتیہ ٹھاکرے پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ قتل ہے اس کی جانچ ہونی چاہئے۔ اس میں آدتیہ ٹھاکرے کے رول کی بھی جانچ ہونی چاہئے۔
Saeed Noori slams Nitesh Rane: ’’خواتین برقعہ پہننا چاہتی ہیں تو انہیں گھر تک ہی محدود رہنا چاہئے…‘‘، نتیش رانے کا متنازعہ بیان، محمد سعید نوری نے کیا جوابی حملہ
اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کے سوال پر سعید نوری نے کہا کہ اس قانون کا بنیادی مقصد صرف مسلمانوں کو تکلیف دینا ہے۔ ہم اس کی مخالفت کریں گے اور اس میں شامل کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے رہیں گے۔ مہاراشٹر میں بھی اگر یو سی سی لاگو کیا گیا تو ہم اس کی مخالفت کریں گے۔
Nitesh Rane Controversial Statement: بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے نے کیرالہ کو کہا منی پاکستان، کہا- 12000 خواتین کو بچایا
مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک تقریب کے دوران بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے کیرالہ کا موازنہ منی پاکستان سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست منی پاکستان کی طرح ہے، یہی وجہ ہے کہ راہل گاندھی اور ان کی بہن وہاں سے ممبران پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔
BJP MLA Nitesh Rane: ’’مساجد میں آ کر چن چن کر ماریں گے‘‘، بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے کی کھلی دھمکی، مقدمہ درج
احمد نگر میں رام گیری مہاراج کی حمایت میں ایک مورچہ نکالا گیا۔ اس مورچہ میں ہندو برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مورچہ کے بعد نتیش رانے کی میٹنگ ہوئی، جس میں انہوں نے مسلمانوں کو کھلم کھلا دھمکی دی۔





