Bharat Express DD Free Dish

BJP JDU alliance

بہار میں این ڈی اے کی نئی حکومت کے قیام کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور 20 نومبر کو حلف برداری کی تقریب منعقد ہونے جا رہی ہے۔ نئی منتخب اسمبلی اراکین کا کہنا ہے کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اترنے اور ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج کی یہ شاندار جیت بہار کی ان بہنوں اور بیٹیوں کی جیت ہے جنہوں نے آر جے ڈی کے دور حکومت میں جنگل راج کا خوفناک دور جھیلا، یہ جیت اس نوجوان کی ہے جس کا مستقبل کانگریس اور بائیں بازو جماعتوں کی سیاست اور دہشت کی وجہ سے تباہ کیا گیا۔ ”ریڈ کوریڈور“ کا دور اور دہشت گردی کے سیاہ دن اب تاریخ کے صفحات میں دفن ہو چکے ہیں۔

بہارمیں این ڈی اے زبردست جیت کی طرف گامزن ہے۔ آنے والے ایک دو گھنٹے میں حتمی نتیجے آجائیں گے، لیکن اس سے پہلے ہی جے ڈی یونے سوشل میڈیا پوسٹ کرکے بڑا داوں کھیل دیا ہے۔ جے ڈی یونے بغیرکسی کا انتظارکئے نتیش کمارکے ایک بارپھرسے ریاست کا وزیراعلیٰ ڈکلیئرکردیا ہے۔

کچھ سیٹیں ایسی ہیں جہاں امیدوار صبح 11 بجے سے ہی تقریباً 10 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔ ان میں بکسر کے مُنا تیواری سمیت منیر سے بھائی ویرندر کا نام بھی شامل ہے۔

رکن پارلیمنٹ شامبھوی چودھری نے راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 18 نومبر کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ شامبھوی نے کہا کہ بہار کی عوام نے اپنا فیصلہ صاف کر دیا ہے۔ وہ اگلے پانچ سال کے لیے نتیش کمار کو ہی وزیر اعلیٰ کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹروں نے جمہوریت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے شام 5 بجے تک 67.14 فیصد کی شاندار پولنگ درج کروائی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق یہ شرح پہلے مرحلے کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے، جس نے ریاست میں انتخابی جوش کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

راشٹریہ جنتا دل کی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی نے این ڈی اے کے رہنماؤں کے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا جن میں کہا گیا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے 200 سے زائد سیٹوں پر جیت حاصل کرے گا۔ میسا بھارتی نے کہا، ’’مگر یہاں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے جا رہی ہے‘‘۔

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آر جے ڈی کے لیڈر تیجسوی یادو کے نوکری دینے کے وعدے کو ’جھوٹا اور ناممکن‘ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ پردھان نے کہا کہ تیجسوی یادو کے والد لالو پرساد یادو کے دورِ حکومت میں ’نوکری کے بدلے زمین‘ گھوٹالہ ہوا تھا اور آج انہی کے بیٹے دوبارہ نوکریوں کے وعدے کر رہے ہیں۔

بہار کے سیتامڑھی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی ریلی سے قبل ہی عوام میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ مقامی لوگ نہ صرف ریلی کے منتظر ہیں بلکہ مودی حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں اور سیتا ماتا کے لیے مجوزہ مندر کی تعمیر پر وزیر اعظم کا شکریہ بھی ادا کر رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ”وہ ووٹ دے کر مودی جی کا قرض چکائیں گے“۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بہار کے بھبھوا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور اس کے حامیوں پر سخت حملہ کیا۔ وزیراعظم نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج آر جے ڈی کا گانا چل رہا ہے ’مارب سکسّر کے، چھ گولی چھاتی میں‘۔ یہی ’جنگل راج‘ والوں کا طور طریقہ اور پلان ہے۔