Bharat Express

Bharat jodho yatra

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ 16 ستمبر کو ہوگی اور پھر اگلے دن توسیعی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوگی۔ توسیعی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ورکنگ کمیٹی کے تمام اراکین کے علاوہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر اور دیگر کئی سینئر لیڈران شرکت کریں گے

بڑی تعداد میں ترنگا تھامے کانگریس ورکروں اور راہل گاندھی کے ساتھ پدیاترا کرتے نظر آئے۔ بانہال میں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ بھی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا مختصر آرام کے بعد ہفتہ کو دوبارہ شروع ہوئی۔ بھارت جوڑو یاترا ایک دن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ راجستھان میں بھارت جوڈو یاترا کا آج چھٹا دن ہے۔

کانگریس لیڈر سونیا گاندھی راجستھان کے رنتھمبھور میں اپنی 76ویں سالگرہ منائیں گی۔ وہ چار روزہ دورے پر راجستھان آئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سونیا گاندھی بھی بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیں گی

کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا'، جو کنیا کماری سے شروع ہوئی، اس وقت مدھیہ پردیش میں ہے۔ مدھیہ پردیش میں کانگریس کی یہ پد یاترا ابھی جاری ہے

مدھیہ پردیش میں کانگریس کے سابق قومی صدر ر اور لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا آج دوسرا دن ہے، یہ یاترا کھنڈوا ضلع میں ہے اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی اور ان کا خاندان بھی اس یاترا میں شامل ہوا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا دوسرے دن کھنڈوا کے بورگاؤں بزرگ سے شروع …

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے منگل کو کہا کہ وہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا جموں و کشمیر پہنچنے پر اس میں شامل ہوں گے۔ عبداللہ نے کہا کہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

راہل گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا بدھ کو مدھیہ پردیش پہنچ گئی ہے۔ بھارت جوڑو یاترا بدھ کو مہاراشٹر-مدھیہ پردیش سرحدی علاقے کے بودرلی گاؤں میں داخل ہوئی ہے۔ راہل گاندھی کی موجودگی میں یاترا کا پرچم مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ کے حوالے کیا گیا۔