Bharat Express DD Free Dish

Bharat Express Conclave Live Updates

بھارت ایکسپریس اردو کے تیسرے نیشنل کانکلیو کا نئی دہلی میں آغاز، سی ایم ڈی اپیندر رائے کی قیادت میں اردو صحافت اور نئے بھارت کے موضوع پر اہم شخصیات کا تبادلۂ خیال۔

کانکلیو کی تھیم ”وکست بھارت 2047: نئے بھارت کی بات“ رکھی گئی تھی، جس میں سیاست، فلم، کاروبار اور روحانیت سمیت مختلف شعبوں کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اس خصوصی سیشن کے دوران بونی کپور نے فلم سازی کے عمل، اس کی مشکلات اور اپنے طویل کیریئر کے کئی پہلوؤں پر تفصیل سے گفتگو کی۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی تیسری سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے ”بھارت ایکسپریس میگا کانکلیو“ میں ملک کی یکجہتی، سماجی ہم آہنگی اور سب کے اعتماد کے موضوع پر اہم گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اور چیف پرچارک اندریش کمار نے کہا کہ بھارات میں رہنے والے تمام لوگوں کا ڈی این اے ایک ہے اور اقلیتی برادریاں اس ملک کا اٹوٹ حصہ ہیں۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی تیسری سالگرہ کے موقع پر منعقد میگا کانکلیو میں ایچ آئی ایم ایس کے بانی آچاریا منیش نے آیوروید، طبی مافیا اور خودکشی کے کوششوں سے متعلق حیران کن انکشافات کیے۔ مکمل اندرونی کہانی پڑھیں۔

بھارت ایکسپریس کی تیسری سالگرہ کے موقع پر منعقدہ میگا کانکلیو میں چینل کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے نے چینل کی کامیابیوں اور اصولوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اپیندر رائے نے کہا کہ بھارت ایکسپریس کا بنیادی نعرہ ’نیشن فرسٹ اور پیپل فرسٹ‘ ہے اور گزشتہ تین سالوں میں چینل نے ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

بھارت ایکسپریس کی تیسری سالگرہ کے موقع پر 9 مارچ کو دہلی میں “وکست بھارت 2047: نئے بھارت کی بات” کے موضوع پر ایک میگا کانکلیو منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں ملک کے بڑے لیڈرز، وزراء، وزرائے اعلیٰ اور مختلف شعبوں کے ماہرین ایک ہی اسٹیج پر نظر آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس کے بینر تلے دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقدہ ’’بزمِ صحافت‘‘ پروگرام میں اردو زبان کو عالمی شناخت دلانے پر زور دیا گیا۔ اس کانکلیو میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے شرکت کی۔

اتراکھنڈ میں نقل مکانی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر سورو بہوگنا نے کہا کہ 'ہجرت کی شرح واقعی زیادہ ہے اور آج بھی اسے روکنا حکومت کی ترجیح ہے ۔ قومی سلامتی بھی ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ ہم چاروں طرف سے سرحدوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ اتراکھنڈ سے نقل مکانی کو روکنے میں محکمہ حیوانات اور زراعت کا اہم رول ادا کر رہا ہے۔

ماہر تعلیم ڈاکٹر اندو بالا بھی اس موقع پر موجود تھیں اور انہوں نے کہا، “تعلیم میں برابری ہونی چاہیے۔ تاکہ سب کو یکساں تعلیم حاصل ہو۔ "ڈبل انجن والی حکومت میں تعلیم پر توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہرادون تعلیم کا مرکز بنتا جا رہا ہے اور بی جے پی کے لیے ملک کی ترقی سب سے اہم ہے۔

سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے ریاست کے ڈی جی پی کو بھی اعزاز سے نوازا۔ پولیس کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ جیسی آبادی اتراکھنڈ میں آتی ہے اور یہاں کی وادیوں میں بحفاظت گھومتی ہے، یہ واقعی قابل تعریف ہے۔اس لئے اتراکھنڈ کی پولیس انتظامیہ یقینی طور پر مبارکباد کے مستحق ہے۔