Bharat Express DD Free Dish

Belagavi

لواحقین فیکٹری انتظامیہ سے سخت ناراض ہیں، کیونکہ حادثے کے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود فیکٹری مالکان کی جانب سے نہ تو کسی معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کا اظہارِ افسوس سامنے آیا ہے۔

کنڑ حامی کرناٹک رکشنا ویدیکے کے کارکنوں نے بنگلورو میں کمل ہاسن کی فلم ’ٹھگ لائف‘ کے پوسٹرز کو پھاڑ دیا اور فلم پر ریاست بھر میں ممکنہ پابندی کی وارننگ دی۔ اس سے قبل بنگلورو میں مشتعل لوگوں نے اداکار کی تصویر کو جلا دیا تھا۔ بسویشور نگر پولیس نے اس معاملے کا از خود نوٹس لیا اور بی این ایس کی دفعہ 270 اور 283 کے تحت ایف آئی آر درج کی۔

پولیس نے اس معاملے میں چھ ملزمان کے خلاف پوکسو ایکٹ اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ متاثرہ اور تمام ملزمان بیلگاوی کے ہی باشندے۔

کرناٹک کے بیلگاوی ضلع کے چکوڈی میں قتل کی ایک سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔ اپنی ہی بیٹی کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کرنے والے شخص کو اس کی ہی بیوی نے قتل کر دیا۔

الماٹی ڈیم سے ڈھائی لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ گھٹپربھا  ندی ہیڈل ڈیم سے 25 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ الماٹی ڈیم سے تین لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کی منظوری دی گئی ہے۔ لولاسور پل سے 25 ہزار کیوسک پانی بہہ رہا ہے۔ آج رات کرشنا ندی میں تین لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔

ریڈ برڈ ایوی ایشن سے تعلق رکھنے والے دو سیٹوں والے ٹرینر طیارے نے کرناٹک کے بیلگاوی ضلع میں سمبرا ہوائی اڈے کے قریب ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔