Bharat Express DD Free Dish

Bail Rejected Umar Khalid

سال 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق مبینہ بڑی سازش کے معاملے میں عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت ایک بار پھر اٹک گئی ہے۔ دونوں کی ضمانت درخواستوں کی دہلی ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران دہلی پولیس نے ان کی ضمانت کی سخت مخالفت کی ہے۔ پولیس نے دونوں کی نئی ضمانت درخواستوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دہلی فسادات سے متعلق کیس میں گرفتار سماجی کارکن عمر خالد کو ایک بار پھر عدالت سے کوئی راحت نہیں مل سکی۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے ان کی جانب سے دائر نظرثانی عرضی کو خارج کر دیا ہے، جس کے بعد ان کی جیل میں قیام بدستور جاری رہے گا۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر نے سخت ٹائم لائنز کے ساتھ تیز رفتار ٹرائل، مسلسل عدالتی جائزے اور یو اے پی اے کی اُن دفعات کے ازسر نو جائزے کا مطالبہ کیا جو ضمانت میں بے جا رکاوٹوں اور شخصی آزادی میں قدغن اور بنیادی حقوق کی پامالی کا سبب بن رہی ہیں ۔