Bharat Express DD Free Dish

Badshah

سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایشا نے کہا کہ بگ باس کے گھر میں کچھ لوگ انہیں پہلے سے جانتے تھے، جبکہ کچھ لوگ ایسے برتاؤ کر رہے تھے جیسے وہ انہیں جانتے ہی نہ ہوں۔ایشا نے کہا کہ وہ ان باتوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتی ہیں۔ ان کے مطابق جو لوگ ان کی پرانی شبیہ سے واقف تھے، انہیں بگ باس کے گھر میں ان کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد ان کی حقیقی شخصیت کو سمجھنے کا موقع ملا۔

اطلاعات کے مطابق چنڈی گڑھ انتظامیہ کی بلڈنگ برانچ اور اسٹیٹ آفس کی مشترکہ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کلب کے مرکزی دروازے پر سرکاری مہر لگا دی اور ادارے کو بند کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کلب کی عمارت میں ایسے متعدد تبدیلیاں کی گئی تھیں جو منظور شدہ نقشے اور بلڈنگ بائی لاز کے مطابق نہیں تھیں۔ انتظامیہ کے مطابق ان بے ضابطگیوں کے باعث یہ کارروائی ناگزیر ہو گئی تھی۔

بادشاہ کے وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خواتین کمیشن کی طرف سے ایک مقررہ وقت دیا گیا تھا۔ لیکن بادشاہ نے پہلے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کر کے لوگوں سے معافی مانگی تھی اور کہا تھا کہ ان کا کسی کی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

بھارت کے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ نے حال ہی میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی، جس کے بعد وہ خاصے متاثر نظر آئے۔ بادشاہ نے اس ملاقات کو اپنے لیے ایک یادگار اور روحانی تجربہ قرار دیا ہے۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلموں نے دہائیوں سے ناظرین کے دلوں پر راج کیا ہے۔ ان کی اداکاری کا جادو اور اسکرین پر ان کا کرشماتی انداز نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر میں ان کی منفرد پہچان بن چکا ہے۔ شاہ رخ خان کی فلموں نے ہمیں بارہا محبت، درد، ہمت اور دوستی کی کہانیاں دکھائی ہیں۔

ہانیہ عامر دسمبر میں اس وقت سرخیوں میں آئیں ۔جب بالی ووڈ ریپر بادشاہ کے ساتھ ان کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں۔ تصاویر دیکھ کر مداح بھی سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ کیا دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟

ہانیہ  عامر نے ایک بہت ہی پیاری اور مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ بادشاہ کے ساتھ مستی کرتی نظر آ رہی ہیں۔ وہ ان کے ساتھ عجیب انداز میں گاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

بادشاہ پر مہادیو ایپ کی ذیلی کمپنی فیئر پلے کو فروغ دینے کا الزام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریپر کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ بادشاہ نے اس ایپ کو پروموٹ کیا تھا۔ فیئر پلے نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کی اسکریننگ کی تھی۔ ایسے میں ایپ کے خلاف ڈیجیٹل پائریسی کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔