Bharat Express DD Free Dish

Badminton Championships

21 سالہ ایلیکس لینیئر نے نئی دہلی میں تاریخ رقم کرتے ہوئے کوڈائی ناروکا کو 21-11، 21-11 سے شکست دے کر بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کا خطاب جیتنے والے پہلے فرانسیسی کھلاڑی بن گئے۔

چینی جوڑی نے 71 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں بھارتی جوڑی کو 18-21، 21-13، 21-8 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ تریشا اور گایتری کی شکست کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں بھارت کا سفر بھی اختتام پذیر ہوگیا۔

اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں ورلڈ نمبر 9 سندھو نے عالمی رینکنگ میں 141ویں مقام پر موجود 21 سالہ آئرش کھلاڑی کو مسلسل دو گیمز میں 21-7، 21-11 سے مات دی۔ اب بھارتی اسٹار کا مقابلہ راؤنڈ آف 32 میں کینیڈا کی ورلڈ نمبر 49 کھلاڑی وین یو ژانگ سے ہوگا۔

اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں پیر کو کھیلے گئے مقابلے میں بھارتی جوڑی نے اسپین کی حریف ٹیم کو مسلسل دو گیمز میں 21-9، 21-13 سے مات دی۔ ٹریسا اور گایتری نے صرف 33 منٹ میں یہ مقابلہ اپنے نام کیا اور اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔