Bharat Express DD Free Dish

Ayushman Bharat

2014 میں این ڈی اے کی شاندار کامیابی کے بعد، نریندر مودی نے 26 مئی 2014 کو پہلی بار ملک کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا، اس کے بعد ان کی قیادت میں 2019 اور پھر 2024 میں این ڈی اے کی حکومت بنی۔ وہ جواہر لال کے بعد مسلسل تین بار ملک کے وزیر اعظم بننے والے دوسرے سیاستدان ہیں۔

حکومت کے ذریعے فرہام کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی فلیگ شپ اسکیم آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (ABDM) کے تحت ہر دو میں سے ایک ہندوستانی کے پاس اب ABHA ID یا آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ ہے۔ واضح رہے کہ اس مشن کا مقصد پورے ہندوستان میں صحت کا ریکارڈ، سہولیات اور پیشہ ور افراد کو ڈیجیٹلائز کرکے ایک قومی ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم بنانا ہے۔

پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت ایک خاندان کو 5 لاکھ روپے کی صحت کی سہولیات مل سکتی ہیں۔ اس کا مقصد ملک بھر میں 12 کروڑ سے زیادہ غریب اور کمزور خاندانوں کو فائدہ پہنچانا ہے جن میں متوسط ​​اور نچلے طبقے دونوں شامل ہیں۔

مرکزی وزیر صحت اور بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی ریاستی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے آج پنجاب میں لوگ مفت صحت کی دیکھ بھال تک رسائی سے محروم ہیں۔

آیوشمان میلے گاؤں میں صحت او ر تندرستی کے 1.6 لاکھ مراکز میں لگاتار ہر ہفتے لگیں گے اور یہ میلے بلاک کی سطح پر میڈیکل کالجوں کے زیر اہتمام کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ز میں بھی منعقد کرائے جائیں گے۔ کمزور اور غریب آبادی کے مابین صحت نگہداشت خدمات کے تئیں بیداری پھیلائی جائے گی