Bharat Express DD Free Dish

World Bank Places India Among World’s Most Equal Societies: عالمی سطح پر بھارت کی بڑی کامیابی، ورلڈ بینک نے دنیا کے سب سے زیادہ مساوات والے ممالک  میں کیا شامل

یہ کامیابی ایک دن میں حاصل نہیں ہوئی۔ اس کے پیچھے حکومت کی کئی اسکیمیں اور پالیسیاں ہیں، جنہوں نے اس مقام تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے لیے ایک اور بڑی کامیابی کے طور پر، بھارت کا گِنی انڈیکس اب 25.5 تک پہنچ چکا ہے، جو اسے سلوواکیا، سلووینیا اور بیلاروس کے بعد دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ مساوات پر مبنی ملک بناتا ہے۔
گِنی انڈیکس ایک سادہ مگر مؤثر طریقہ ہے، یہ جانچنے کا کہ کسی ملک میں آمدنی، دولت یا اخراجات کس حد تک گھریلو یا انفرادی سطح پر یکساں طور پر تقسیم ہوتے ہیں۔

بھارت نے ایک اور عالمی کامیابی حاصل کی ہے
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت اب دنیا کے سب سے زیادہ مساوات والے یعنی “برابر سماج” میں شمار ہونے لگا ہے۔ گِنی انڈیکس کی بنیاد پر بھارت کا اسکور 25.5 ہے، جو بھارت کو سلوواکیا، سلووینیا اور بیلاروس کے بعد چوتھے نمبر پر رکھتا ہے۔
یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت میں آمدنی اور وسائل کا تقسیم نسبتاً یکساں انداز میں ہو رہا ہے۔

کسی ملک میں دولت کی تقسیم میں برابری کو کیسے ناپا جاتا ہے؟

گِنی انڈیکس کسی ملک میں آمدنی یا دولت کی تقسیم میں برابری کا پیمانہ ہے۔
اس کا اسکور 0 سے 100 کے درمیان ہوتا ہے۔

  • 0 کا مطلب ہے مکمل برابری
  • 100 کا مطلب ہے مکمل عدم مساوات

تازہ رپورٹ کے مطابق بھارت کا اسکور 25.5 ہے،
جو کہ چین (35.7) اور امریکہ (41.8) جیسے بڑے ممالک سے کافی بہتر ہے۔

یہ کامیابی کیسے حاصل ہوئی؟

یہ کامیابی ایک دن میں حاصل نہیں ہوئی۔ اس کے پیچھے حکومت کی کئی اسکیمیں اور پالیسیاں ہیں، جنہوں نے اس مقام تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ان میں شامل ہیں:

  • پردھان منتری جن دھن یوجنا
  • آدھار اسکیم
  • ڈی بی ٹی (براہ راست فائدہ منتقلی)
  • آیوشمان بھارت
  • پی ایم غریب کلیان انا یوجنا
  • اسٹینڈ اَپ انڈیا

ان اسکیموں نے غریبوں تک براہ راست مدد پہنچائی ہے اور انہیں سماج کی مرکزی دھارے سے جوڑا ہے۔

17 کروڑ سے زیادہ لوگ غربت سے باہر

ورلڈ بینک کی رپورٹ بتاتی ہے کہ پچھلے ایک دہائی میں بھارت نے 17 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غربت کی لکیر سے اوپر اٹھایا ہے۔

  • 2011 میں جہاں2 فیصد لوگ روزانہ2.15 ڈالر سے کم پر جی رہے تھے،
  • وہیں 2022 میں یہ شرح گھٹ کر صرف 3 فیصد رہ گئی۔

یہ کامیابی دکھاتی ہے کہ ترقی اور مساوات ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں۔
یہ رپورٹ اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ بھارت نے نہ صرف تیز رفتار معاشی ترقی کی ہے، بلکہ یہ بھی یقینی بنایا ہے کہ اس کا فائدہ سماج کے ہر طبقے تک پہنچے۔
اسی وجہ سے آج دنیا بھارت کو ایک ایسے ماڈل کے طور پر دیکھ رہی ہے ،جو ترقی کو انصاف اور مساوات کے ساتھ جوڑتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read