Bharat Express DD Free Dish

Awami League

شیخ حسینہ کی جماعت پر ملک کے خلاف سازش کا الزام۔ سابق وزیراعظم کی دسمبر میں ممکنہ واپسی کے اعلان کے بعد ملک میں آتش زنی کے واقعات میں اضافہ، امن و قانون کی صورت حال قابو میں رکھنے کے لیے سات اضلاع میں بی جی بی کی 96 پلاٹون تعینات۔

پولیس نے بعض حملوں کے سلسلے میں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے کئی ایسے دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیے ہیں جو پھٹے نہیں تھے۔ حکام کو کچھ ایسا سامان بھی ملا ہے جسے ممکنہ طور پر مزید حملوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

اگست 2024 میں مہلک عوامی احتجاج کے بعد بنگلہ دیش چھوڑ کر ہندوستان آنے کے بعد یہ شیخ حسینہ کی جانب سے اس نوعیت کا پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔ ان کی اس درخواست کو جلاوطنی ختم کرکے وطن واپسی کے اعلان پر عمل درآمد کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ رائٹرز کے مطابق، شیخ حسینہ بنگلہ دیش واپس جاکر عدالت کے سامنے خودسپردگی کرنا چاہتی ہیں۔

بنگلہ دیش چھوڑنے کے بعد نئی دہلی میں پہلی مرتبہ ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے عوام اور حامیوں کو موجودہ حالات میں تنہا نہیں چھوڑسکتیں۔ انہوں نے کہا ’’میری قسمت میں جو بھی لکھا ہے، میں اپنے لوگوں کے پاس واپس جاؤں گی۔ میں اپنے پیارے ہم وطنوں کو تکلیف میں چھوڑ کر بیرون ملک نہیں رہ سکتی۔ میری خواہش ہے کہ دسمبر میں بنگلہ دیش واپس جاؤں۔‘‘