Bharat Express

Avimukteshwarananda

مہاراج نے کہا کہ "کیدارناتھ دھام سے سونا غائب ہونے کے بارے میں اوی مکتیشورانند کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں، لیکن سوامی ضرور اوی مکتیشورانند سے یہ جاننا چاہیں گے کہ رام مندر جنم بھومی پر فیصلے کے بعد رامالیا ٹرسٹ کہاں گیا؟

جیوتش پیٹھ کے شنکراچاریہ اویمکتیشورانند نے شیوسینا (یوبی ٹی) لیڈرادھوٹھاکرے سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کودھوکہ دیا گیا ہے۔ اس بات کی انہیں تکلیف ہے۔ جودھوکہ دیتا ہے وہ ہندو نہیں ہوسکتا۔ دھوکہ دہی کوبرداشت کرنے والا ہندو ہوسکتا ہے۔

اتراکھنڈ کے جیوتش پیٹھ کے شنکراچاریہ نے کہا، 'متنازع ڈھانچے میں بھگوان رام کی مورتی 22 دسمبر 1949 کی آدھی رات کو نصب کی گئی تھی اور اس ڈھانچے کو 1992 میں گرا دیا گیا تھا، اس لیے رام للا کی مورتی کو دوسری جگہ نصب کیا گیا تھا۔