Bharat Express DD Free Dish

Aviation Industry

ٹاٹا گروپ کی ایئرلائن نے اپنے موجودہ چیف فنانشل آفیسر دیپک راجاوت کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا ہے۔ انہیں ایوی ایشن اور فنانس کے شعبوں میں دو دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے۔ اس سے پہلے وہ وستارا میں کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انڈیگو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روزانہ 12 بین الاقوامی پروازیں نوی ممبئی منتقل کرے گی، فروری سے جولائی 2027 کے درمیان 12 مقامات تک فضائی رابطہ قائم کرنے کا منصوبہ۔

انڈیگو نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں پر فیول چارج بڑھایا جائے گا۔ ایئرلائن کے مطابق یہ اضافہ منگل سے بک ہونے والی تمام پروازوں پر لاگو ہوگا۔

انڈیگو، ایئرانڈیا اور اکاسا ایئرسمیت ملک کی بڑی فضائی کمپنیوں نے رواں سال مارچ میں ایندھن سرچارج نافذ کیا تھا۔ اب جبکہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے، فضائی کمپنیوں نے اس اضافی سرچارج کو ختم کرنے کے وقت اور طریقۂ کار پر اندرونی مشاورت شروع کر دی ہے۔