Tanvi The Great Premieres At Cannes: کانز فلم فیسٹیول میں انوپم کھیر کی فلم ’تنوی دی گریٹ‘ کا ورلڈ پریمیئر، آٹزم اور حوصلے پر مبنی جذباتی سفر کی دل چھو لینے والی کہانی
انوپم کھیر نے بتایا کہ فلم کا اسکرپٹ لکھنے میں انہیں دو سال لگے۔ انہیں اس فلم کا خیال اپنی بھانجی سے ملاقات کے بعد آیا جو آٹزم کا شکار ہے۔ یہ ایک پیدائشی بیماری ہے جو قدرتی نشوونما کو متاثر کرتی ہے۔ دنیا کی تقریباً ایک فیصد آبادی اس بیماری کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے۔





