Bharat Express DD Free Dish

Atal Setu

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بسوہلی اٹل سیتو پر پولیس سیکورٹی کے باوجود رنگ برنگی لائٹیں چوری ہوگئیں جس سے سیاح مایوس ہوگئے ہیں۔ یہ پل اپنی خوبصورتی کے لیے جانا جاتا ہے لیکن چوری کی وارداتوں نے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ویڈیو فوٹیج میں پی ایم مودی اٹل پل پر چہل قدمی کرتے ہوئےدیکھے جاسکتے  ہیں۔ یہ پل ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو تیز تر رابطہ فراہم کرے گا اور ممبئی سے پونے، گوا اور جنوبی ہندوستان کے سفر کے وقت کو بھی کم کرے گا۔

پی ایم مودی نے جمعہ کے روز ناسک میں روڈ شو کیا۔ انہوں نے شہر کے کالارام مندر میں پوجا کی اور نیشنل یوتھ فیسٹیول میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے ناسک میں سوامی وویکانند کو ان کی یوم پیدائش پر بھی پھول چڑھائے۔

کہا جا رہا ہے کہ ایک بار افتتاح ہونے کے بعد ایم ٹی ایچ ایل کو سیوری اور شیواجی نگر انٹرچینج کے درمیان روزانہ 39,300 گاڑیاں چلنے کی امید ہے، جب کہ شیواجی نگر اور چرلے انٹرچینج کے درمیان 9,800 گاڑیاں چلیں گی۔