’’نیا بل نامکمل ہے، اگر امتحان کا نظام نہیں بدلا گیا تو پیپر لیک دوبارہ ہو جائیں گے…‘‘ راجیہ سبھا میں ملیکا ارجن کھڑگے نے کیا بڑا دعویٰ
پیپرلیک مخالف قانون سازی پربحث کے دوران راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ جولوگ کاغذات چوری کرتے ہیں وہ بھاگ رہے ہیں، جب کہ محنت کرنے والوں کو پیٹا جا رہا ہے۔ بل میں نئی دفعات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ نئے بل میں صرف اعدادوشمارہیں اورانہیں تبدیل کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
اینٹی پیپرلیک بل لوک سبھا سے منظور، راہل گاندھی کے الزامات کومرکزی وزیرجتیندرسنگھ نے کردیا مسترد، کہا- سی جے پی احتجاج میں نہیں چلی پیلیٹ گن
اینٹی پیپرلیک بل لوک سبھا میں منظورکرلیا گیا۔ بل کی منظوری کے بعد ایوان کی کارروائی جمعرات کی صبح 11 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے دوران نہ کوئی گولی چلی اور نہ ہی پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا۔
Rahul Gandhi on Anti Paper Leak Bill: راہل گاندھی نے کہا- طلبا پر بربریت کا حکم کس نے دیا، پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ
پارلیمانی امورکے وزیرکرن رِجیجونے کہا کہ راہل گاندھی غیرپارلیمانی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے کسی کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال نہیں کیا۔ کرن رجیجو نے کہا کہ اگر راہل گاندھی وقار اور حدود میں رہ کربات کریں گے تو ان کی بات سنی جائے گی۔ بعد میں راج ناتھ سنگھ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی غیر پارلیمانی لفظ استعمال ہوا ہے تواسے کارروائی سے حذف کر دیا جائے۔
Parliament Monsoon Session 2026: اینٹی پیپر لیک بل پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، اکھلیش یادو کا حملہ: ایسے کاموں پر بھگوان بھی حکومت کو معاف نہیں کرے گا
سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے دسویں، بارہویں اور نیٹ سمیت مختلف امتحانات میں پیپر لیک کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان مسلسل بے ضابطگیوں سے لاکھوں طلبہ کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے نیٹ امتحان سے متعلق ان طلبہ کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے مبینہ طور پر اپنی جان گنوائی، اور متاثرہ خاندانوں کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ دہرایا۔
Parliament Deadlock Likely To Resolve: پارلیمنٹ میں تعطل ختم ہونے کے امکانات، تمام جماعتیں 28 جولائی کو اینٹی پیپر لیک بل پر بحث کے لیے متفق
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بل پر جامع بحث کے لیے چھ گھنٹے کا وقت دینے کی پیش کش کی ہے جس پر حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے بھی ہے۔ منگل کو بل پر تفصیلی بحث شروع ہونے کا امکان۔





